تازہ تر ین

میڈیا کو 1.1 ارب روپے کے واجبات ادا کر دیے گئے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ میڈیا کو 1.1 ارب روپے کے واجبات ادا کر دیے گئے ہیں اور ساتھ ہی اُمید ظاہر کی کہ ان کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات کے بارے میں بھی بات ہوئی اور 1.1 ارب روپے کے میڈیا کے واجبات ہم نے ادا کر دیے ہیں اور کوشش یہ ہے کہ ایک طریقہ کار بنایا جائے جس سے یہ واجبات جمع نہیں ہوں گے۔

 اقوام متحدہ کا پاکستان میں صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنان پر حملوں پر اظہار تشویش

ان کا کہنا تھا کہ ہم توقع یہی کرتے ہیں کہ جن اداروں پیسے ملے ہیں اور جن کے بقایہ جات حکومت کے ذمے نہیں ہیں تو انہیں اپنے ملازمین کو جو بھی تنخواہیں دینی ہیں وہ ضرور دینی چاہئیں کیونکہ یہ ان کا حق بنتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain