معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرسونیا حسین نے ایک خصوصی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بس بہت ہوگیا، اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی، اب پاکستان میں کسی کو جنسی زیادتی کا شکار نہیں بننے دیا جائےگا۔‘