Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان’ جرمنی کو قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے دیکھتا ہے: صدر مملکت
    • ایران نے حوثیوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
    • ایرا ن جنگ جلد ختم : ٹرمپ’ امریکی جواب کا جائزہ لے رہے :پزشکیان
    • اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کیا
    • پنجاب کی سڑکیں 80 ہزار کلومیٹر ‘ 50 ہزار بنوا چکے ہیں: عظمیٰ بخاری
    • اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نے اہم بنیاد قائم کی جو بڑی کامیابی ہے، رضوان سعید شیخ
    • وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کیلئے تیار پی پی نہیں مانتی بلاول بھٹو
    • وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کیلئے تیار پی پی نہیں مانتی بلاول بھٹو
    • اسرائیل جانیوالی پرواز کا ہائی جیکر کون ہے؟ مکمل تفصیلات آگئیں’ الحمامی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ پرگرفتار ہوا
    • اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے کنٹینرز رکھے: وزارت اطلاعات
    • سیاسی مسائل کے حل کیلئے سیاسی عمل موجود ، حکومت سیاسی لوگوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے:میر سرفراز بگٹی
    • خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا خواجہ آصف
    • سیاسی جماعتوں سے امید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے:خواجہ سعد رفیق
    • ڈی چوک ‘ ریڈ زون کے گرد کھڑے کنٹینرز رکاوٹیں نہیں مہنگا حصار بن گئے
    • بلدیاتی نظام سے عام لوگ ریاستی نظام کا حصہ بنتے ہیں، اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوں گے:مصطفی کمال
    • روس کا ڈرون حملہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کا اہم پل تباہ
    • پی ٹی آئی اور کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:اختیار ولی
    • پاکستان کے لئے کامیابی جمہوریت میں ہے ہائبرڈ نظام میں نہیں:اسد عمر
    • معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت یادگار فتح کی رونمائی
    • چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ پہنچ کر یہودی عبادت گاہ پر حملہ’ ایرانی ملزم عدالت پیش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سری لنکا: مسلمانوں کو کووڈ سے جاں بحق افراد کی تدفین کی اجازت، وزیراعظم کا خیرمقدم

    By Daily Khabrainفروری 26, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کو جلانے کے بجائے تدفین کی اجازت دینے کے فیصلے کاخیر مقدم کیا ہے۔

    خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم مہیندا راجاپکسے نے 10 فروری کو کووڈ سے جاں بحق افراد کو جلانے کے بجائے تدفین کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر عمران خان نے ان کے فیصلے کو سراہا تھا تاہم سری لنکن وزیراعظم اپنے اعلان سے مکر گئے تھے۔

    سری لنکا میں کووڈ سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر سخت احتجاج کیا گیا تھا اور دو روز قبل عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پر مسلمانوں نے علامتی جنازے اٹھا کر احتجاج کیا تھا۔

    مظاہرین کی جانب سے ایک بینر پر لکھا گیا تھا کہ ‘محترم وزیراعظم کے بیان کا احترام کریں اور تدفین کی اجازت دیں’۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کولمبو کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ کووڈ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین اور میت کو جلانے کے حکم نامے میں ترمیم کی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘میں سری لنکا کی قیادت کے فیصلے پر مشکور ہوں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘کووڈ-19 سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کی اجازت کے لیے سری لنکن حکومت کے سرکاری نوٹی فکیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں’۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘سری لنکن حکومت کی جانب سے کووڈ سے جاں بحق افراد کی تدفین کی اجازت پر پاکستان مشکور ہے’۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باہمی اتفاق رائے، احترام اور انسانی ہمدردی سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان کے دورے کے چند گھنٹوں بعد سری لنکا کی حکومت کا کووڈ سے جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے سرکاری گزٹ نوٹی فیکشن قابل تحسین ہے’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘یہ ہر مسلمان کا آخری حق ہے کہ اس کو احترام کے ساتھ دفن کیا جائے’۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 24 فروری کو سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے تھے جہاں اقلیتی مسلمان برادری کے افراد نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کو جبراً جلانے کی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

    سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں درجنوں مسلمانوں نے علامتی جنازوں اور تابوت اٹھا کر مظاہرہ کیا تھا اور مسلمانوں کی میتیں جلانے کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    صدر گوٹابایا راجا پاکسا کے دفتر کے سامنے کھلے مقام پر جمع ہونے والے مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ ‘وزیر اعظم کے بیان کو عزت اور تدفین کی اجازت دو’۔

    ‘تدفین پر پابندی’

    سری لنکا کی حکومت نے مسلمانوں کو ان کی میتیں اسلامی روایات کے مطابق دفنانے کی اجازت دینے کے بین الاقوامی مطالبے اور مقامی ماہرین کی سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔

    سری لنکا کی حکومت نے شروعات میں اپریل میں بااثر بدھ راہبوں کے ان خدشات کے باعث تدفین پر پابندی عائد کردی تھی کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں دفن کرنے سے زیر زمین پانی زہریلا ہوسکتا ہے اور وائرس پھیل سکتا ہے تاہم ماہرین نے ان خدشات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) بھی کہہ چکا ہے کہ ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے اور میتوں کی تدفین اور انہیں جلانے دونوں کی سفارش کی ہے۔

    گزشتہ سال دسمبر میں حکام نے بچے سمیت کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے کم از کم 19 مسلمانوں کی میتیں جبراً جلانے کا حکم دیا تھا۔

    اس واقعے سے مسلم برادری، اعتدال پسندوں میں غم و غصہ پایا گیا جبکہ 57 رکن ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) مسلسل اس پر خدشات کا اظہار کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ مقامی مجاہدین کی جانب سے 2019 میں ایسٹر کے تہوار کے موقع پر خوفناک دھماکوں کے بعد سے سری لنکا میں مسلمانوں اور اکثریتی سنہالیوں، جن میں سے بیشتر بدھ مت ہیں، کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

    مسلم برادری کے رہنماؤں کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 450 افراد میں سے نصف سے زائد کا تعلق مسلم اقلیت سے تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فرانس میں تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.