Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شالیمار’ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل 4رکنی پرس چور گینگ گرفتار
    • غزہ میں قدرتی آفات نے قیامت برپا کررکھی ہے،اختر اقبال ڈار
    • متحدہ عرب امارات کی قومی جینو مکس پالیسی نو مولود بچوں کی جینیاتی حانچ بھی ہو گی
    • لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
    • اسلامپورہ: گھر سے 45سالہ خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد
    • سیاسی پارٹیوں اور حکومت میںمحاذآرائی، آمنے سامنے ہیں، پلوشہ خان
    • پی آر اے نے اکتوبر میں 33 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے
    • کریک ڈائون، ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں نمایاں کمی
    • صدر پاکستان کے قافلے کی گاڑی ٹھٹھہ میں خراب ہونے کا انکشاف’ تحقیقات کا حکم
    • پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الٰہی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
    • معدنی وسائل کی مقامی سطح پر پروسیسنگ’ ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینگے’وزیراعلیٰ سندھ
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی ‘ پرنس منصور بن محمد السعود کے اعزاز میں عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے منعقدہ عشایئے سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • ایران امریکا تنازع’ خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بڑی کمی
    • فوڈ اتھارٹی کی کارروائی’ واٹر پلانٹ’ ریسٹورنٹ’ ناشتہ پوائنٹ بند
    • پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی
    • سندھ حکومت کا آبادگاروں کیلئے 17 ارب روپے سبسڈی کا اعلان
    • ناقص کارکردگی، 13 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی نوٹیفائی’ اسامیا ں خالی
    • متعدد وارداتوں میں ملوث میاں بیوی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار
    • سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی، پی ایس ای بی کا تعلیمی اداروں کو ٹریننگ پارٹنرشپ کی دعوت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں

    By Daily Khabrainمئی 6, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستان کی سینئر اداکاراؤں بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں۔

    سنبل شاہد تقریباً ایک ماہ سے سی ایم ایچ لاہور میں کورونا وائرس کے باعث زیر علاج تھیں۔

    انہیں 22 اپریل کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا اور آج (6 مئی) کی دوپہر کو سنبل شاہد کا انتقال ہوا۔

    ٹی وی ہوسٹ سیدہ بشریٰ اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد لاہور میں کورونا سے انتقال کرگئیں’۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، برائے مہربانی سب ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

    اسکرین رائٹر سجی گل نے فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ ‘سنبل آپا اب نہیں رہیں’۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے’۔

    سنبل شاہد کی بہن اور اداکارہ بشریٰ انصاری نے 10 اپریل کو اپنی بہن سنبل شاہد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے آگاہ کیا تھا اور ے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

    بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں’۔

    بعدازاں اسما عباس نے 22 اپریل کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ان کی حالت بگڑنے سے متعلق بتایا تھا۔

    اسما عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں، برائے مہربانی ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں’۔

    اداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سنبل شاہد کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

    گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری نے کورونا سے متاثرہ اپنی بہن کے نام ایک جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

    انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سنبل شاہد کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ‘میری پیاری بہن سنبل شاہد اٹھ جاؤ، ہم پریشان ہیں، جلد ٹھیک ہوجاؤ، خدا کے لیے سنبل ٹھیک ہوجاؤ’۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کردار کو حقیقی روپ دینے کیلئے ہما قریشی نے سر منڈاولیا

      کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دی

      شاہ رخ خان نے کس فلم کے 95 لاکھ روپے معاوضے سے انکار کیا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.