Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی پیک، جماعتی سیاست سے ماورا ہے، اپوزیشن رہنما

    By Daily Khabrainجولائی 7, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ملک کی سیاسی قیادت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران معاونت پر چین کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ان کے لیے جماعتی سیاست سے ماورا ہے۔

     حکمراں اور حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 100ویں سالگرہ کے جشن کے سلسلے میں منعقدہ ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے نظریات میں غیر معمولی یگانگت کا مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کے علاوہ اس اجلاس سے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد چیئرمین ماؤزے تنگ اور ان کی جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا پاکستانی حصہ پیپلز پارٹی کے دورِحکومت میں آصف علی زرداری کی قیادت میں شروع کیا گیا۔

    اپنے جماعت کی جانب سے انہوں نے چین کے عوام، صدر شی جن پنگ اور سی پی سی کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ‘آج سی پی سی 9 کروڑ اراکین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کی ہے’۔

    چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ چین نے غربت کے خلاف بڑی پیش رفت کی اور ساتھ ہی دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک بن گیا، کووِڈ بحران نے عالمی معیشت کا پہیہ سست اور دنیا بھر میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو متاثر کیا، اس کے باوجود چین نے بے مثال معاشی نمو حاصل کر کے اپنی طاقت ثابت کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھےیہ جا کر خوشی ہوئی کہ چین نے سال 2012 سے اب تک 10 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ہے، سی پی سی کی عوام دوست پالیسیوں، ملک بھر میں غربت کے خاتمے کی مہم، چین کی غربت سے کامیاب لڑائی نے ثابت کیا کہ حقیقی معاشی نمو صرف اس وقت ہوتی ہے جب معاشرے کے غریبوں کو اس سے فائدہ پہنچے۔

    انہوں نے کہا کہ ‘آج ہم ون بیلٹ ون روڈ انقلابی منصوبے کے ذریعے چین کی معاشی طاقت دیکھتے ہیں، یہ فخر اور ذمہ داری کا معاملہ ہے جس نے مجھے یہ کہنے پر مجبور کیا کہ پیپلز پارٹی اس بڑے خواب کی صلاحیت کا ادراک کرنے کے لیے مکمل پر عزم ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ‘سی پیک ہمارے لیے جماعتی سیاست سے ماورا ہے اور ہم سب ایک بنیادی سچ کے قریب متحد ہیں’۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت، ایک بہترین عالمی طاقت کی حیثیت سے چین کی پر امن ترقی سی پی سی کے وژن اور لگن کے مرہونِ منت ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالہ برسوں میں ان کی جماعت اور سی پی سی نے مختلف سطحوں پر بہت قریب سے اشتراک کیا اور پاکستان چین تعلقات کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ویکسینز کا بھاری عطیہ کر کے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں تیسری دنیا کی معاونت کر کے عالمی قیادت کا مظاہرہ کیا۔

    چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک پورے خطے کی ترقی یقینی بنائے گا، چین پاکستان کا ساتھ جاری رہے گا کیوں کہ دونوں کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اور چین پاکستان کی معاشی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.