Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان افغان امن عمل کا سہولت کار ہے، ضامن نہیں: ترجمان پاک فوج

    By Daily Khabrainجولائی 11, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں بندوق فیصلہ نہیں کر سکتی،افغانستان میں سول وار ہوتی ہے تو اس کا سپل اوور پاکستان آ سکتا ہے۔پاکستان افغان امن عمل کا سہولت کار ہے ضامن نہیں۔

    افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل کے بہت سے پہلو ہیں، پاکستان نے خلوص نیت سے امن عمل بڑھانے کی کوشش کی، امن عمل آگے بڑھانے میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا، افغان نے کیسے آگے بڑھنا ہے فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے، پاکستان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امن کے لیے کوشش کرتے رہے اور کرتے رہیں گے۔ افغانستان سے کچھ خبریں آ رہی ہیں۔ امریکا نے افغان فوج کی تربیت پر بہت پیسے خرچ کیے۔ افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کریں گے یہ دیکھنا ہو گا۔ اس وقت افغان فوج کی پیشرفت خاص نہیں۔ اب تک کی خبروں کے مطابق طالبان کی پیشرفت زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغان فوج کی تربیت پر کھربوں خرچ کیے گئے، ان کی اپنی فضائیہ بھی موجود ہے، افغان فوج کی تربیت پر امریکا کی جانب سے بڑی رقم خرچ کی گئی، افغان فوج کی لڑنے کی اپنی گنجائش تو ہے۔ افغانستان میں حکومت کا فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 2611 کلو میٹر طویل بارڈر پر 90 فیصد باڑ لگائی جا چکی ہے، سرحد پر سکیورٹی تعینات ہے، افغانستان میں سول وار ہوتی ہے تو اس کا سپل آور پاکستان آ سکتا ہے، ہم نے پہلے ہی تیاری کی ہوئی ہے کیا کرنا ہے۔ افغانستان میں خانہ جنگی کے امکان کے پیش نظر تیاری کی ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ مہاجرین کے آنے کا خدشہ ہے، وزارت داخلہ پہلے ہی پلاننگ کر چکے ہیں وہ ہی اس پر مفصل بات کریں گے، ہم نے اپنی سر زمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینا۔ جیسے انتظام ہم نے کیے وہ دوسری طرف سےبھی ہونے چاہیے تھے۔ سرحد پر انتظامات دوسری طرف سے ایئر ٹائٹ نہیں رکھے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بندوق فیصلہ نہیں کر سکتی، افغانستان میں بندوق 20 سال میں فیصلہ نہیں کر سکی، افغانستان میں تمام دھڑے بھی جنگ سے تنگ آ چکے ہیں، پناہ گزینوں سے متعلق تمام خدشات موجود ہیں۔ امریکا نے جلد بازی میں انخلاء کیا، سب جانتے ہیں داعش، ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود ہیں۔ افغانستان میں تشدد بڑھا تو مہاجرین کی آمد کا خدشہ بھی موجود ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکی فوج کا 31اگست تک انخلا مکمل ہوجائے گا، ہم افغانستان میں ڈیڈلائن ختم کرانے کے لیے ایک حدتک جا سکتے ہیں،ہماری ایک حد ہے جوہوگا افغانستان کی اندرونی صورتحال کے تناظرمیں ہو گا۔ افغان عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیسے حکومت بنانی ہے، پاکستان کو اکثر مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے، بھارت اپنے پروپیگنڈے پر کسی کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہا، بھارت دنیا کو بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان ہے۔ دنیا افغانستان میں پاکستان کے امن عمل کوسراہتی ہے۔ پاکستان خلوص نیت سے اپنا کام کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز امریکا کا افغانستان سے ذمہ دارانہ انخلا چاہتے تھے، امریکا کو ذمے داری سے انخلا کرنا چاہیے تھا، امریکا کا افغانستان سے انخلا کچھ جلدی ہو گیا، امریکی بیسزکاکوئی سوال نہیں پیدا ہوتا، امریکی بیسزکی کوئی ضرورت نہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان

      اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی

      تازہ ترین

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.