Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • اڈیالہ جیل سے قیادت کی دوری نے نئے سوالات کھڑے کر دیے
    • مائرہ خان کو بولڈ ڈریسنگ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
    • وفاقی وزیر مصدق ملک سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع تامی البغومی ملاقات کررہے ہیں۔
    • جو ہماری سرحد پار کریگا اسے بھرپور جواب دیا جائیگا: گورنر کے پی
    • پاکستان اور چین کے درمیان سوست خنجراب سرحدپرزرعی اور متعلقہ مصنوعات کیلئے گرین چینل فعال کرنے کے معاہدیپ پر دستخط
    • اے آئی پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر، ڈیٹا سینٹرز تاحال قائم نہ ہو سکے
    • آصفہ بھٹو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کررہی ہیں
    • سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے: تحریک انصاف
    • چشمہ شوگر ملز ٹو ڈیرہ کے 17 میں سے 11 مغوی ملازمین بازیاب
    • اسحاق ڈار سے صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب خان اور وزیراعظم افتخار گیلانی کی ملاقات
    • آصفہ بھٹو کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مستحق خاندانوں کی معاونت بڑھانے پر زور
    • چنیوٹ:مولانا خلیل احمداورمولانا عبداللہ پہوڑ ختم نبوت کانفرنس کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کررہے ہیں۔
    • عقیدہ ختم نبوت ملکی سالمیت حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان پر لازم ختم نبوت کانفرنس
    • نئے صوبوں کے قیام اور آئینی ترمیم کے معاملے پر ن لیگ’ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی اپنی قیادت کی مخالفت کے باوجود ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں: فواد چودھری
    • آل پاکستان سالانہ ختمِ نبوت کانفرنس چناب نگر کی جھلکیاں
    • ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کی پاکستان سوسائٹی کے 75ویں سالانہ عشائیے میں شرکت
    • شافع حسین ‘ فیصل ایوب کی زیرصدارت انرجی ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس
    • PTA کاغیرفعال، منسوخ سمزپررجسٹرڈ واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنیکا فیصلہ
    • لاہور: معروف فرسٹ کلاس کرکٹر اور نامور بولنگ کوچ سعود خانخبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرونا اومیکرون زیادہ خطرناک، اسرائیل کی سرحدیں بند، یورپ میں درجنوں کیسز

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد لندن ،برلن(نیوزایجنسیاں)کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے یورپ میں بھی کیسز سامنے آگئے،برطانیہ ،جرمنی میں 2،2،اٹلی اور،چیک ری پبلک میں 1،1کیس رپورٹ ہوا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون یورپ بھی پہنچ گئی۔کووڈ 19- کی نئی قسم اومی کرون جرمنی، اٹلی اور برطانیہ بھی پہنچ گئی۔ جرمنی کے وزارت صحت کے حکام کے مطابق جنوبی جرمنی کی ریاست باویریا میں نئے کرونا وائرس کے دو کیسز اور ایک مشتبہ کیس ملک کے مغرب میں پایا گیا۔ سب سے پہلے جنوبی افریقہ سے واپس آنے والے ایک شخص میں اومی کرون کی علامات کی تشخیص ہوئی ۔برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ برطانیہ میں اومی کرون وائرس کے دو تصدیق شدہ کیسز ہیں، ایک کیس چیلمسفورڈ اور ایک ناٹنگھم میں پایا گیا ۔ دونوں افراد حال ہی میں جنوبی افریقہ کے سفر سے واپس آئے تھے۔اٹلی کے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ موزمبیق سے میلان واپس آنے والے ایک شخص میں اومیکرون کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ اس کے علاوہ چیک ریپبلک میں بھی نئے ویرینٹ کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ کیا گیا ۔یاد رہے کہ کووڈ 19- کی یہ نئی قسم پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں دریافت ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ قسم کرونا کی پہلے سے معلوم اقسام سے کہیں زیادہ خطرناک ہے اور یہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ابھی اس نئی قسم کے بارے میں مکمل سائنسی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔برطانیہ، جرمنی اور اٹلی میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم نے اس پر قابو پانے کے لیے ضوابط مزید سخت کر دیے ہیں۔کرونا وائرس کی نئی اور مہلک قسم اومی کرون کا تیز رفتار پھیلاو¿ روکنے کیلئے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔کووڈ کی نئی خطرناک قسم جنوبی افریقا سے نکل کر اٹلی، بیلجیم، جرمنی، چیک ری پبلک، ہالینڈ، مصر، اسرائیل، ملاوی، بوٹسوانا، ہانگ کانگ اوربرطانیہ تک پہنچ چکی ہے۔اومی کرون کے دنیا میں تیزی سے پھیلاو¿ کے سبب امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور سعودی عرب کے بعد جنوبی کوریا نے بھی افریقی ملکوں سے پروازیں بند کر دی ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے کرونا کی نئی قسم اومی کرون کو تشویشناک قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قسم اومی کرون کی خصوصیات پریشان کن ہیں، امریکا میں بھی اومی کرون کے کیسز ہوسکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ کئی ہفتے بعد پتہ چلے گا کہ موجودہ ویکسینز اومی کرون کے خلاف کس قدر موثر ہیں ، ابتدائی شواہد سے پتہ چلا ہے کہ اس نئی قسم میں ری انفیکشن کا خطرہ دیگر اقسام سے زیادہ ہے۔کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون یورپ بھی پہنچ گئی،جرمنی، اٹلی اور برطانیہ میں وباءپھیلنے کا خطرہ ،ےہ ورئینٹ دیگر اقسام کہیں زیادہ خطرناک اور پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے،امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،کینیڈا، برازیل، پاکستان، جاپان اور ساﺅتھ کوریا سمیت کئی ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ۔ جرمنی کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق جنوبی جرمنی کی ریاست باویریا میں نئےکرونا وائرس کے دو کیسز اور ایک مشتبہ کیس ملک کے مغرب میں پایا گیا ہے۔: افریقی ممالک میں پھیلے کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کرونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون’ کے پیش نظر مسافروں کےلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔کرونا وائرس کی بدلتی صورتحال اور کیٹگری ’سی‘ ممالک کے حوالے سے متعلق این سی او سی نے تازہ ترین ہدایات جاری کردیں جس کہاگیاہے کہ کیٹگری سی ممالک بوٹسوانا، ہانگ کانگ، ساو¿تھ افریقا، لیسو تھو، ایسواتینی، نمیبیا اور موزامبیق سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی،براہ راست یا غیر براہ راست فلائیٹس سے آنے والے ایسے تمام پاکستانی مسافروں کے پاس سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا لازمی ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسرائیلی انتخابات عرب جماعتوں کی کامیابی پر یہودی غصے سے پاگل سربراہوں کی گرفتاری کا مطالبہ

      مذاکرات بحال کریں امریکہ کا ایران کو خط پاسدران انقلاب کا ابنائے ہر مز امریکی ڈرون تباہ کرنے کا دعوی

      24 گھنٹوں میں 749 ٹارگٹڈ کاروائیاں 239 حوثی ہلاک

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.