لندن(مقیم احمد)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور پاکستان سوسائٹی کے اعزازی صدر ٹیپو
عثمان نے لندن میں لنکنز اِن (Lincoln’s Inn) کے تاریخی گریٹ ہال میں منعقدہ پاکستان سوسائٹی کے75ویں سالانہ عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیے میں پاکستان سوسائٹی کے چیئرمین میجر جنرل(ریٹائرڈ) شیمس کیر (Seumas Kerr)، ٹرسٹیز، عہدیداران، اراکین اور برطانیہ میں پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے پاکستان اور برطانیہ کے عوام کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں پاکستان سوسائٹی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی نے ہمیشہ مذاکروں، ثقافتی شاموں اور دیگر مقبول تقریبات کے ذریعے پاکستان کے ورثے اور ثقافت کو اجاگر کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کو فروغ دیا ہے۔ ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانیہ بھر میں نوجوان برٹش پاکستانیوں کے ساتھ روابط بڑھانے اور نئی نسل کے لیے تعلیم اور ترقی کے مواقع تک رسائی کے لئے سوسائٹی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہائی کمیشن، برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھانے اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان سوسائٹی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ کتھک رقاصہ اور کوریوگرافر ناہید صدیقی اور پاکستان کے دیرینہ دوست اور سوسائٹی کے سابق چیئرمین سر ولیم بلیک برن کو پاکستان سوسائٹی کے جناح میڈلز سے نوازا گیا۔ سن 1951میں قائم ہونے والی پاکستان سوسائٹی ایک بین الاقوامی تنظیم اور برطانیہ میں رجسٹرڈ فلاحی ادارہ ہے، جس کا نصب العین پاکستان اور برطانیہ کو قریب لاناہے۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور صدرِ پاکستان سوسائٹی کے سرپرست ہیں ۔
بریکنگ نیوز
- تمنا بھاٹیا نے انو کپور کے نازیبا تبصرے پر ردعمل کا اظہار کر دیا
- ماں بننے کے بعد وزن پر تنقید، کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی
- 90 فیصد عوام جسم نمایاں کرنیوالا لباس نہیں پہنتے’ عروب جتوئی
- ایمن خان کی دلکش تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا
- پاکستان ہاکی کے سابق کپتانشہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا
- رونالڈو نے میسی کو ہرا کر بیلن ڈی اور آف آل ٹائم ایوارڈ جیت لیا
- پاکستان اور ایران میں فٹ بال کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ
- ثانیہ مرزا نے مسجد کیلئے اکیڈمی کی زمین عطیہ نہیں کی: والد کی دعوئوں کی تردید
- ایل ڈی اے سٹی کی سٹریٹ لائٹس 100فیصد سولر پر منتقل ، فنڈز کی منظوری
- ایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال، 2 روز میں قیمت30سے40روپے کم
- دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری
- لاہور: شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آخری میچ دیکھ رہے ہیں۔
- لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
- آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ا یگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- پولیس نے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو پیاروں سے ملوا دیا
- آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس
- تھرپارکر ایمبولینس دھماکا جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی
- لاہور،جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاون جاری ،13روز میں 4120مقدمات درج
- غیرقانونی گرین نمبر پلیٹ’ پولیس فلیشر لگانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے بھائی کے خلاف مقدمہ
