Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا
    • جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
    • جی 6 ایچ 9 اتوار بازار بند غریبوں اور چھوٹے تاجروں پر معاشی دباو بڑھنے کا خدشہ
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبائو کم ہوگا:چودھری سرور
    • گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا
    • سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا
    • غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان
    • حسن ابدال :ہزاروں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنیوالا دوہفتوں سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہا ہے ۔
    • اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    • کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے:مطالبہ
    • غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • خیبرپختونخوا: خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عالمی ڈونرز کا افغانستان کو 28 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان

    By Khabrain Newsدسمبر 12, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) عالمی بینک کے مطابق بین الاقوامی ڈونرز (عطیہ دہندگان) نے افغانستان میں غذائیت اور صحت کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے اداروں کو فنڈز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کو اس وقت دنیا کے بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے گذشتہ روز بتایا کہ ‘افغان تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ’ (اے آر ٹی ایف)کو عطیہ فراہم کرنے والے ممالک نے افغانستان کے لیے 28 کروڑ امریکی ڈالر کی رقم بطور امداد جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملک کو اس وقت شدید قحط اور معاشی بحران کا سامنا ہے اور اسے فوری امداد کی ضرورت ہے۔عالمی بینک نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا، "اس نازک وقت میں افغانستان کے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے، اے آر ٹی ایف کے پورٹ فولیو میں فنڈز کو دوبارہ بھرنے کا فیصلہ، اس سمت میں پہلا قدم ہے۔”یہ رقم افغانستان کے طالبان حکمرانوں کو براہ راست فراہم کرنے کے بجائے اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں کو فراہم کی جائے گی۔ منجمد ٹرسٹ کے فنڈز سے یہ امداد افغانستان میں غذائیت اور شعبہ صحت کی مدد کے لیے ‘ورلڈ فوڈ پروگرام(ڈبلیو ایف اے)اور بچوں کی فلاح و بہود کے ادارے یونیسیف کو منتقل کی جائے گی۔افغان تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف)ا انتظام و انصرام عالمی بینک کے ہاتھ میں ہے اور یہی ادارہ 18 کروڑ ڈالر کی امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کو اسی برس فراہم کرے گا تاکہ خوراک کے تحفظ اور غذائیت کے کاموں کو تیزی آگے بڑھایا جا سکے۔ورلڈ بینک کے اعلان کے مطابق باقی کی دس کروڑ ڈالر کی امداد افغانستان میں ضروری صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے یونیسیف کو مہیا کی جائے گی۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی ان دونوں ایجنسیوں کے پاس، "افغان سرزمین پر موجودگی کے سبب رسد کی فراہمی کی صلاحیت اور تجربہ ہے اور وہی ان فنڈز کو اپنے موجودہ پروگراموں میں مالیاتی خلا کو پورا کرنے کے لیے استعمال کریں گی تاکہ صحت اور غذائیت کی خدمات براہ راست افغان عوام تک پہنچائی جا سکیں۔”حالیہ مہینوں میں اقوام متحدہ نے بارہا متنبہ کیا ہے کہ افغانستان دنیا کے بدترین انسانی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے۔ غربت اور شدید قحط کی مار جھیلنے والے افغانستان میں اب شدید سردی کا قہر بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس صورت حال میں ملک کی سوا دو کروڑ عوام یعنی تقریبا نصف آبادی کو اس وقت خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ گزشتہ اگست میں اس بحران میں تیزی اس وقت آئی جب امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد مغربی ممالک کی حمایت یافتہ افغان حکومت گر گئی اور طالبان نے ملک پر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا۔اس کے ساتھ ہی امریکا اور دیگر عطیہ دہندگان نے 20 برس سے جاری جنگ کے دوران ملک کو دی جانے والی وہ مالی امداد بھی بند کر دی جس پر اس کی معیشت کا انحصار تھا۔ اقوام متحدہ نے مغرب کے اس فیصلے کو ایک، "بے مثال مالیاتی جھٹکا” قرار دیا تھا۔ایک طرف جہاں واشنگٹن نے افغانستان کی تقریبا دس ارب ڈالر سے زیادہ کرنسی اثاثوں کو منجمد کر دیا وہیں دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک نے بھی اس کی فنڈنگ تک رسائی کو روک دیا۔ عالمی سطح پر بڑھنے والی حدت اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی خشک سالی کے اثرات کی وجہ سے بھی افغانستان کا موجودہ بحران مزید شدید ہو گیا ہے

    Khabrain News

      Keep Reading

      غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان

      وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کو شکست ہوئی تو مارشل لا لگا دیا جائے’ حامیوں کی تجویز

      وزیرِ خزانہ کی یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات،ترقیاتی مالی معاونت، موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.