تازہ تر ین

کریش لینڈنگ کیوں کی ؟ بھارت میں پائلٹ کو85 کروڑ کا بل بھیج دیا گیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک)
بھارت میں کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کونقصان پہنچنے پر پائلٹ کو85 کروڑ کا بل بھیج دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیارائیرپورٹ پرکریش لینڈنگ کے دوران طیارے کو نقصان پہنچنے پر مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے پائلٹ ماجد اخترکو85 کروڑ روپے کا بل بھیج دیا۔
بھاری بل وصول ہونے پرناراض پائلٹ ماجد اخترکا کہنا تھا کہ انہیں رن وے پرموجود رکاوٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ حفاظتی باڑ سے ٹکرا گیا۔
پائلٹ ماجد اخترنے طیارے کی انشورنس نہ ہونے پرتحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔
ماجد اخترنے اپنے کوپائلٹ کے ساتھ کورونا کی وبا میں کورونا مریضوں کے ٹیسٹوں کے نمونے اورکورونا سے متعلق دوائیں مختلف شہروں میں پہنچانے کے آُپریشن میں حصہ لیا تھا اوروہ گوالیار بھی کورونا سے متعلق دوائیں اورمریضوں کے ٹیسٹوں کے نمونے لے کرپہنچے تھے۔
مدھیہ پردیش کی حکومت کی جانب سے ماجد اخترکوجاری چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کریش لینڈنگ کی وجہ سے 60 کروڑ کا طیارہ اسکریپ میں تبدیل ہوگیا جبکہ رن وے کی مرمت اوردیگراخراجات بھی برداشت کرنے پڑے اس لئے پائلٹ 85 کروڑروپے ادا کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain