Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شارک کیسے سوتی ہے؟

    By Khabrain Newsمارچ 11, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملبورن / آکلینڈ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ، عام خیال کے برعکس، شارک مچھلیاں سوتی ضرور ہیں لیکن ان کے سونے کا انداز انسانوں یا دوسرے جانوروں کے مقابلے میں بہت مختلف ہوتا ہے۔
    یہ غلط فہمی عام ہے شارک مچھلیاں اپنی ساری زندگی جاگ کر گزارتی ہیں اور کبھی نہیں سوتیں۔
    حالیہ سائنسی تحقیقات سے معلوم ہوچکا ہے کہ شارک پر بھی نیند جیسی کیفیت طاری ہوتی ہے، البتہ اس بارے میں ہم اب تک بہت زیادہ نہیں جانتے۔
    ملبورن، آسٹریلیا میں لاٹروبے یونیورسٹی کے مائیکل کیلی اور نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف آکلینڈ کے سیلوین کولنز کی مشترکہ قیادت میں بحری حیاتیات (میرین بائیالوجی) کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ’’ڈراٹس بورڈ‘‘ کہلانے والی شارک (Cephaloscyllium isabellum) میں سونے جاگنے کے معمولات کا بغور مشاہدہ کیا۔
    ’’ڈراٹس بورڈ‘‘ قسم کی شارک مچھلیاں نسبتاً چھوٹی جسامت والی یعنی اوسطاً صرف ایک میٹر لمبی ہوتی ہیں۔ یہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے قریب سمندر میں پائی جاتی ہیں۔
    شارک کے روزمرہ معمولات، بالخصوص سونے اور جاگنے پر نظر رکھنے کےلیے سائنسدانوں نے ایک خصوصی ایکویریئم کا انتظام کیا جو کئی طرح کے آلات سے لیس تھا۔
    مثلاً، طاقتور کیمروں کے ذریعے ایکویریئم میں شارک کی حرکات و سکنات پر چوبیس گھنٹوں تک مسلسل نظر رکھی گئی اور ایک ایک لمحہ ریکارڈ کیا گیا۔
    اسی طرح شارک کے جسم میں آکسیجن کی مسلسل پیمائش کرنے والے حساس آلات بھی ایکویریئم کا حصہ بنائے گئے تھے۔
    اس تحقیق کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل ’’بائیالوجی لیٹرز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں جو شارک کے سونے سے متعلق پہلی ’’فعلیاتی (فزیولاجیکل) شہادت‘‘ پیش کرتی ہے۔
    یہ ماہرین اپنی پچھلی تحقیق میں معلوم کرچکے تھے کہ ڈراٹس بورڈ شارک، رات کو جاگنے والی (نوکٹرنل) سمندری مخلوق ہے۔ لیکن وہ کس طرح سوتی ہے؟ یہ بات وہ نہیں جان سکے تھے۔
    یہ جاننے کےلیے انہوں نے خصوصی ایکویریئم میں رکھی گئی ڈراٹس بورڈ شارک کا 24 گھنٹوں تک مسلسل مشاہدہ کیا تو پتا چلا کہ جیسے جیسے شارک پر نیند طاری ہوئی، ویسے ویسے وہ اپنے ارد گرد سے بے خبر ہوتی چلی گئی اور اس کے جسم میں آکسیجن کی مقدار بھی بتدریج کم ہوگئی۔
    البتہ یہ کیفیت پانچ منٹ سے کچھ زیادہ وقت تک برقرار رہی جبکہ پورے 24 گھنٹوں میں یہ مرحلہ وقفے وقفے سے نمودار ہوا۔
    اس کا صاف مطلب یہ تھا کہ شارک تھوڑی تھوڑی دیر بعد، تقریباً پانچ پانچ منٹ کےلیے سو رہی تھی؛ جس دوران چھیڑ چھاڑ پر بھی اس نے بہت کم ردِعمل ظاہر کیا اور اس میں استحالہ (میٹابولزم) بھی بہت کم سطح پر آگیا تھا۔
    شارک مچھلیاں عام طور پر دن میں سوتے دوران اپنی آنکھیں بند کرلیتی ہیں تاکہ وہ اپنی آنکھوں کو ارد گرد کی روشنی سے بچا سکیں۔ البتہ شارک کی 38 فیصد اقسام سوتے میں اپنی آنکھیں کھلی رکھتی ہیں، حالانکہ ان میں سونے کی دوسری تمام علامات موجود ہوتی ہیں۔
    ڈراٹس بورڈ شارک کے بارے میں ماہرین پر انکشاف ہوا کہ یہ سوتے دوران اپنا جسم بالکل سیدھا (فلیٹ) رکھتی ہے۔
    سوتے وقت یہ حرکت نہیں کرتی لیکن اس کے چہرے کے پٹھے اس دوران کسی پمپ کی طرح کام کرتے ہوئے اس کے گلپھڑوں تک آکسیجن بردار پانی کا بہاؤ جاری رکھتی ہیں۔
    شارک کی کچھ اور اقسام کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خوابیدہ حالت میں بھی آگے کی سمت تیرتی رہتی ہیں کیونکہ ان میں چہرے کے پٹھے پمپ جیسا کام کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ تاہم ابھی اس بات کی مزید تصدیق کی ضرورت ہے۔
    نئی تحقیق کے ذریعے ہم کسی حد شارک میں نیند سے متعلق کچھ نئی باتیں جاننے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن اب بھی بہت سی باتیں ہمارے علم میں نہیں۔
    مثلاً اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ساری شارک مچھلیاں سوتی ہیں یا یہ عمل صرف چند اقسام تک ہی محدود ہے۔
    علاوہ ازیں، اگر یہ بات درست ہے کہ بعض شارک مچھلیاں سوتے ہوئے بھی تیرتی رہتی ہیں تو کیا یہ عمل ان کے دماغ سے کنٹرول ہوتا ہے؟ یا پھر ان کی ریڑھ کی ہڈی میں کوئی علیحدہ اعصابی نظام ہوتا ہے جو دماغ کے سو جانے پر تیرنے کی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔
    غرض اسی نوعیت کے بہت سے دوسرے سوالات اب بھی جواب طلب ہیں جن کےلیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.