Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
    • روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
    • پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
    • دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
    • پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
    • قشم کے قریب ایرانی بحری جہاز پر حملہ ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
    • اے سی خراب’ جنرل ہسپتال کی سنٹرل لیب میں سپیشل کیمسٹری مشین بند
    • حج اخراجات کی ادائیگی صرف سرکاری ڈیجیٹل نظام سے کریں: وزارت مذہبی امور
    • پولیس فنڈز میں خورد برد کا مقدمہ، سابق آئی جی سندھ سمیت 7 ملزمان بری
    • انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کے مشن پر سرگرم
    • وزیر تجارت کی سری لنکا ، بنگلہ دیش اور قطر کے رہنمائوں سے ملاقاتیں ،دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
    • جے ایس ایم یو کے 31 طلبہ میں گورنر ہاؤس میں لیپ ٹاپ تقسیم
    • سعودیہ پر ڈرون حملے’ عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر برطرف کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عدم اعتماد تو ناکام ہوگی، 2023ء کا الیکشن بھی انکے ہاتھ سے گیا: وزیراعظم عمران خان

    By Khabrain Newsمارچ 15, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپوزیشن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں انہوں نے لوگوں کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمت بھلا دی۔ یہ کپتان کے جال میں پھنس گئے، عدم اعتماد ناکام ہوگی، ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا۔
    وفاقی دارالحکومت میں اوور سیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا دل سے شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں، میں اس لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے لوگوں کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمت بھلا دی، اپوزیشن نے عدم اعتماد کیا تو لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ایک طرف نوازشریف اور شہبازشریف ہیں، زرداری نے پیپلزپارٹی کو بتایا کہ نوازشریف سے کرپٹ آدمی کوئی اور نہیں۔ اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے میری پوری پارٹی کو کھڑا کردیا ہے۔ تحریک انصاف ماریں کھا کر اور مشکلات کا مقابلہ کر کے یہاں تک پہنچی۔ عالمی سطح پر مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ تھری سٹوجز نے عدم اعتماد کیا ہوا ہے، ایک طرف نوازشریف، شہبازشریف، دوسری طرف آصف زرداری ہیں، عدم اعتماد کے معاملے پر انہوں نے مجھ پراحسان کیا، برا بھلا نہیں کہوں گا۔ تحریک عدم اعتماد کی درخواست والے دن شکرانے کے دو نوافل ادا کیے۔ اپوزیشن کی عدم اعتماد فیل ہونے کے ساتھ آئندہ الیکشن بھی ان کے ہاتھ سے گیا۔
    وزیراعظم کی تقریر کے دوران ہال سے ڈیزل ، ڈیزل کے نعرے لگے جس پر عمران خان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کا شکریہ ادا کرنے دیں، کیونکہ انہوں نے میری پارٹی کوکھڑا کر دیا۔ مسلم لیگ(ن) نے فضل الرحمان کوپہلے ڈیزل کہنا شروع کیا تھا، مسلم لیگ کے ایک رنگ بازنے فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا تھا، فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ سے پیسے بناتا تھا۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوچ رہا تھا10دنوں میں ایک دم ملک کیسے بدل گیا، سب مہنگائی وغیرہ بھول گئے ہیں، سب جانتے ہیں اللہ کامیابی دیتا ہے، زرداری نے نوازشریف کوجیل میں ڈالا تھا، نوازشریف نے زرداری پر کیسز بنائے تھے۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، جب لیڈر پیسہ چوری کر کے بیرون ملک جائیدادیں بناتے ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کو زیادہ تکلیف ہوتی ہے، لندن مے فیئرمیں چوری کے پیسوں سے رہتے ہیں، اوورسیز پاکستانی محنت اور یہ پاکستان کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک لیجاتے ہیں، ہمارے دور میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ پیسے بھیجے۔ میں ان کی تمام مشکلات سمجھتا ہوں۔ اوورسیزپاکستانیوں کو ہرممکن سہولیات دے رہے ہیں، سفیروں کو کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہے، چیلنج کرتا ہوں ساڑھے تین سالوں میں مشکل حالات کے باوجود جوکام کر دیا کسی حکومت نے اتنا کام نہیں کیا، کوئی بھی ملک ایکسپورٹ بڑھنے تک ترقی نہیں کرسکتا، پچھلے دس سالوں میں ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابرتھی، آج پاکستان کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پرہے۔
    نواز شریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر اوباما کے سامنے جب یہ بیٹھتا تھا تو کانپیں کانپ رہی ہوتی تھیں، گھبرا کر یہ اوباما ’مسز اوباما‘ کہہ دیتا تھا، ان کوپتا ہے وہ جب چاہے ان کومنی لانڈرنگ کے کیس میں پکڑسکتے ہیں۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرداری، نوازشریف دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، دونوں کو ڈرون حملے کرنے پر شرم نہ آئی، دونوں نے ملک میں ڈرون کی اجازت دی، ڈرون کے خلاف اکیلا مظاہرے کرتا تھا، ڈرون عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہمارا دہشت گرد لندن میں بیٹھا ہے، کیا ہم وہاں ڈرون حملہ کرسکتے ہیں؟ اینٹی بھارت، امریکا، برطانیہ نہیں ہوں، امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا پہلے دن خلاف اورہمیشہ رہونگا، بھارت کی ہندوتوا پالیسی کے خلاف ہوں، بھارت میں پڑھے لکھے لوگ نریندرمودی کی پالیسیوں کی مخالفت کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست کا اقدام واپس لینے پربات چیت سے تعلقات دوبارہ بحال کرسکتے ہیں۔ میں کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہوں۔ مجھے امریکا اور بھارت کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔ میں ہمیشہ سےامریکا کی پراکسی وارکےخلاف تھا۔
    انہوں نے کہا کہ جب کرکٹ ٹیم میں آیا تو کہتے تھے انگریزوں کی ٹیم سے نہیں جیت سکتے، کرکٹ ٹیم میں آ کر احساس کمتری ختم کی تھی، 10 سالوں میں یہ اپنے ملک پربمباری کرواتے رہے، امریکا کوپتا ہے جب کوئی اپنے ملک کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کی عزت کرتے ہیں، افغان جہاد ختم ہوا تو ہمارے اوپر پابندیاں لگا دیں، ناین الیون کے بعد امریکا کو ہماری ضرورت پڑی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئیں، 80 ہزار جانیں گئیں کسی نے ہمارا شکریہ ادا نہیں کیا، ان کی نہیں ہماری غلطی ہے ہم استعمال ہوئے، اگرہم اپنی عزت نہیں تودنیا ہماری عزت نہیں کرے گی۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میمو گیٹ سکینڈل، حسین حقانی امریکیوں کو کہتا تھا زرداری کو فوج سے بچا لو، دوسری طرف نوازشریف، ڈان لیکس کیا تھی؟ نوازشریف بھارت کو پیغام دے رہا تھا کہ ہماری فوج غلطیاں کر رہی ہے اور لیگی قائد بھارت کے ساتھ ہے۔ ان کو پیسوں سے اتنا پیار ہے یہ ملک بھی بیچ دیں گے، برکھا دت نے اپنی کتاب میں لکھا نوازشریف اپنی فوج سے ڈر کر نیپال میں مودی سے ملاقات کی، اگرہماری فوج دنیا کی طاقت ورفوج نہ ہوتی تو تین ٹکڑے ہو چکے ہوتے، لیبیا،عراق، صومالیہ، یمن، شام میں عذاب آیا ہوا ہے، ہمارے پاس ایسی فوج جو اپنے ملک کا دفاع کر سکتی ہے۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے راحیل شریف پر الزامات لگائے، نوازشریف کو کہتا تھا بڑا اچھا دوست ہے، مجھے کوئی کہے عمران خان اچھا اور آرمی چیف اچھا نہیں تو اپنی توہین سمجھوں گا، فوج کو برا بھلا کہنے پر نوازشریف نریندر مودی کو شادیوں پر بلاتا تھا، ایسے لوگ اپنی کرپشن سے دنیا میں پاکستان کو بدنام کرواتے ہیں، اس لیے پاکستان کا دنیا میں وقار نہیں بڑھا، لیگی قائد اپنے پیسہ بچانے کے لیے ملک کو بیچ دیں گے۔ مجھے بھٹوسے کئی اختلاف تھے لیکن وہ ایک خود دار لیڈر تھا، بھٹو پاکستان کی غیرت کے لیے کھڑا ہوتا تھا، بھٹوکسی کا غلام نہیں تھا اس لیے لوگوں کو اس پر فخر تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.