Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
    • لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
    • پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
    • بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
    • عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
    • سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
    • کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
    • مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
    • روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
    • پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
    • دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
    • پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اب ڈیفالٹ نہیں بہتری کی جانب جائے گا: وزیر خزانہ

    By Khabrain Newsجون 24, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اب ڈیفالٹ نہیں بہتری کی جانب جائے گا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔
    تفصیلات کے مطابق سپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بجٹ کی کاروائی بہت خوش اسلوبی سے ہوئی ہمیں ارکان نے بہت اچھے مشورے دیئے گئے ہیں، بیشتر سفارشات کو شامل کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے گندم و کپاس اور نوجوانوں کی طرف توجہ دلائی گئی، ہم نے کھل بنولہ پر ٹیکس ہٹا دیا ہے، زرعی آلات ٹریکٹر وغیرہ پر سبسڈی دے کر کسانوں کی مدد کی۔
    انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کو 2،2 ہزارروپے دینے کیلئے رجسٹر کر لیا، 80 لاکھ لوگوں کو 2،2 ہزار روپے دیئے ہیں، رواں مالی سال 5300 ارب روپے کا خسارہ ہوا، پونے 4 سال میں 71 سال کے برابر قرض لیا گیا، رواں مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تک ہوگا۔
    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خسارہ پورا کرنے کیلئے ہمیں پوری دنیا سے پیسے مانگنا پڑتے ہیں، وزیراعظم کے بیٹوں کی کمپنیوں پر بھی زیادہ ٹیکس عائد کیا، میری اپنی کمپنی آئندہ مالی سال 20 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دے گی۔
    وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ خسارے کا ہدف 3990 مگر 5310 ارب کا خسارہ ہوا ہے، جی ڈی پی کا خسارہ 9.5 فیصد رہا، عمران خان تو ملک کو دیوالیہ کی طرف لے گئے تھے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، اب ایٹمی ملک دیوالیہ نہیں ترقی کی طرف جائے گا، چالیس ارب روپے میں پوری حکومت چلتی ہے، عمران خان پیٹرولیم پر 120 ارب روپے کی سبسڈی دے دی۔
    مفتاح اسماعیل نے کہا اتحادی جماعتوں نے اپنی سیاسی ساکھ داؤ پر لگا کر ملکی معیشت بچائی ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام معطل تھا، ہم آئی ایم ایف سے بات چیت میں قریب پہنچ چکے ہیں، ہم نے ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگائے بلکہ امراء پر ٹیکس لگائے ہیں، میں نے اپنے وزیر اعظم کے بیٹوں کی کمپنیوں پر ٹیکس لگائے ہیں، میری اپنی کمپنی 20 کروڑ روپے اضافی ٹیکس دے گی۔
    انہوں نے کہا کہ 90 لاکھ دکانوں میں 25 لاکھ دکانوں پر فکس ٹیکس لگائیں گے، سونے کے کاروبار میں 30 ہزار دکانوں میں سے 22 ہزار رجسٹرڈ ہیں، ہر سونے کی 3 سو سکوائر فٹ دکانوں پر 40 ہزار فکسڈ ٹیکس لگا دیا ہے۔
    وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم آمدن پر ٹیکس لگارہے ہیں، ہمارے اقدامات سے مہنگائی نہیں بڑھے گی، 80 لاکھ لوگ بے نظیر سکیم میں رجسٹرڈ تھے، 40 لاکھ میسیج کرچکے ہیں ، آٹا گھی چینی سارا سال سستا دیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک آمدن کی حد مقرر کی جارہی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی

      سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.