Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا 23واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    By Khabrain Newsجولائی 5, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کارگل کے معرکے میں جرات اوربہادری کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کا 23 واں یوم شہادت آج نہایت عقیدت اوراحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے شیرخان کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا۔
    قوم کے بہادر سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 23 ویں یوم شہادت پر ان کے آبائی علاقے صوابی میں آخری آرام گاہ پر پروقارتقریب منعقد ہوئی۔
    آئی جی ایف سی میجرجنرل عادل یامین نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔
    پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا، تقریب میں کیپٹن کرنل شیرخان شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
    تقریب میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،اس کے علاوہ سول ،عسکری حکام اورشہید کےلواحقین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
    کیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل جیسے سرد ترین محاذ پر خون کا نذرانہ پیش کرکے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔
    کارگل میں دشمن پر اپنی دھاک بٹھانے اور ہیبت طاری کر دینے والے 29سالہ فوجی جوان کو بہادی کے اعزاز میں نشان حیدر سے نوازا گیا۔
    کیپٹن کرنل شیرخا ن وہ شیرتھے کہ جب دھاڑے تودشمن بھی دہل کر رہ گیا، ان کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا۔
    کرنل شیر خان پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے گاؤں نواکلی میں پیدا ہوئے تھے ، ان کے دادا نے کشمیر میں سنہ 1948 کی مہم میں حصہ لیا تھا ،ان کے یہاں جب پوتا پیدا ہوا تو انہوں نے کرنل کا لفظ ان کے نام کا حصہ بنا دیا۔
    کیپٹن کرنل شیر خان شہید عہدے کے اعتبار سے کیپٹن تھے جبکہ کرنل ان کے نام کا حصہ تھا یعنی ان کا پیدائشی نام کرنل شیر خان تھا۔
    گورنمنٹ کالج صوابی سے انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ایئرمین کے طور پر پاکستان ایئر فورس میں خدمات پیش کیں، 1994میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔
    1998میں کرنل شیر خان نے خود کو لائن آف کنٹرول پر تعیناتی کیلئے پیش کیا جہاں وہ 27 ویں سندھ رجمنٹ کی طرف سے ناردرن لائن انفنٹری میں تعینات ہوئے۔
    کیپٹن کرنل شیر خان نے 1999 کی کارگل جنگ کے دوران ٹائیگر ہل کے محاذ پر اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ انڈین فوج نے ان کی شجاعت کا اعتراف کیا۔
    کارگل کے معرکے میں انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا جس پر حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان کا سب سے بڑافوجی اعزازنشان حیدر عطا کیا۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے

    بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.