Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس

    By Khabrain Newsجولائی 5, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات اور قومی سلامتی کے اہم امور سے متعلق غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے۔
    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم سابق وزیراعظم عمران خان کو دعوت نامہ نہیں بھجوایا گیا۔
    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی کا چھٹا اور اہم ترین اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، سربراہ آئی ایس آئی سمیت دیگر اداروں کے سربراہ بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود ہیں۔
    اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت جاری ہے۔ وزیراعظم نے ملک کی موجودہ صورتحال سے کمیٹی کو آگاہ کیا جبکہ عسکری قیادت کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔
    ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلیے تجاویز بھی زیر بحث آئے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل 22 جون کو وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق حتمی فیصلہ آئین کی روشنی میں پارلیمنٹ کی منظوری سے کیا جائے گا۔
    اعلامیے کے مطابق اجلاس کو ملکی داخلی اور خارجہ سطح پر لاحق خطرات اور تدارک کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اجلاس کو پاکستان اور افغان سرحد پر انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے نہایت ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کیا۔
    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اجلاس کے شرکاء کو ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو اس تمام پس منظر سے باخبر کیا گیا جس میں بات چیت کا یہ سلسلہ شروع ہوا۔
    شرکاء کو بتایا گیا کہ افغان حکومت کی سہولت کاری سے ٹی ٹی پی سے بات چیت کا عمل جاری ہے۔ حکومتی قیادت میں سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی آئین پاکستان کے دائرے میں بات چیت کر رہی ہے۔ حتمی فیصلہ آئین کی روشنی میں پارلیمنٹ کی منظوری، مستقبل کے لیفراہم کردہ رہنمائی اور اتفاق رائے سے کیا جائےگا۔
    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ امید ہے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیا۔ پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں سے ریاستی عمل داری اور امن کی بحالی ہوئی۔ آج پاکستان کے کسی حصے میں بھی منظم دہشت گردی کا کوئی ڈھانچہ باقی نہیں رہا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.