لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام جاری کردیا۔
بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی 20 ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا”۔
واضح رہے کہ بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی ان دنوں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں، گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، پہلے وہ آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
