اسپین : (ویب ڈیسک) اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سنچز نے توانائی بچانے کا انوکھا نسخہ پیش کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سنچز نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی بچانے کے لیے ٹائی نہ پہنیں۔
پیڈرو سنچز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت توانائی بچانے کے لیے فوری اقدامات پر عمل شروع کرے گی تاکہ یوکرین پر حملے کے پیش نظر روسی گیس پر انحصار کم سے کم ہو سکے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور جمعے کے روز میڈرڈ کا درجہ حرارت 36 اور سیویل کا 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک نیوز کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیراعظم نے کہا کہ میں خود بھی ٹائی نہیں پہن رہا اور اپنے وزراء، سرکاری افسران اور نجی و سرکاری اداروں کے ملازمین سے بھی کہتا ہوں کہ توانائی بچانے کے لیے وہ بھی یہی عمل کریں۔
پیڈرو سنچز نے بتایا کہ اس طرح کرنے سے انہیں گرمی کم محسوس ہو گی جو توانائی بچانے کا باعث بنے گی کیونکہ ایئر کنڈیشنز کم چلیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جاپان نے بھی 2011 میں ’سپر کول بز‘ مہم متعارف کرائی تھی جس کے تحت ملازمین کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ گرمیوں کے موسم میں وہ ٹھنڈے کپڑے زیب تن کر سکتے ہیں۔
جبکہ برطانیہ میں بھی حالیہ گرمیوں کے دوران ہاؤس آف کامنز میں شریک ممبران سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی سوٹ جیکٹس اتار کر سائیڈ پر رکھ سکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
- جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
- سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
- نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
- سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
- 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
- بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
- جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
- حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
- ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
- نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
- خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
- آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
- ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
- پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
- عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
- عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
- اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
