Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیوچر ٹور پروگرام، رمیز نے پاکستان کو کم ٹیسٹ ملنے کا ملبہ سابق بورڈ حکام پر ڈال دیا

    By Khabrain Newsجولائی 30, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) رمیز راجہ نے فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو کم ٹیسٹ میچز ملنے کا ملبہ سابق بورڈ حکام پر ڈال دیا۔
    نئے فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کے صرف 29 ٹیسٹ ہونے کے حوالے سے رمیز راجہ نے کہا کہ یہ تو گذشتہ 3 برس سے تیار ہو رہا ہے، ابھی حتمی شکل سامنے آئی، ہمارے پاس لڑنے کی گنجائش بہت کم تھی، مگر میں سمجھتا ہوں کہ جو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہیں انھیں 3 میں بدلنا چاہیے اور اس کیلیے ہم فائٹ کر رہے ہیں،امید ہے کوئی اچھی خبر ملے گی۔
    چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ برمنگھم میں آئی سی سی کی اتنے بڑے فیصلوں والی میٹنگ نہیں تھی، سالانہ اجلاس عام میں تمام ایسوسی ایٹ ممالک کے آفیشلز آئے ہوئے تھے انھوں نے اپنے مسائل بیان کیے، بڑا معاملہ لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور فیوچر ٹور پروگرام پر اثرات کا جائزہ لے کر لائحہ عمل تشکیل دینا تھا،یہ ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکا چونکہ ایف ٹی پی سکڑ کرمحدود ہوتا جا رہا ہے، تمام ممالک بلکہ اب تو ایسوسی ایٹس ممبرز بھی اپنی لیگز شروع کر رہے ہیں جو خاصا چیلنجنگ ہے، اس پر ورکنگ پیپر تیار کیا جائیگا۔
    پی ایس ایل کی ونڈو کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری لیگ محفوظ ہے، یہ ایک اچھا کامیاب ماڈل اور دنیا کی نگاہیں اس پر لگی ہوئی ہیں، شاندار پاکستانی ٹیلنٹ اس ایونٹ کو منفرد بناتا ہے، لیگز لوکل ٹیلنٹ کی وجہ سے ہی چلتی ہیں، ہم پی ایس ایل کا تحفظ یقینی بناتے رہیں گے۔
    2025 کی چیمپئنز ٹرافی سے لیگ کے متاثر ہونے پر رمیز راجہ نے کہا کہ وہ بہت بڑا ایونٹ ہے اور دنیا بھر کی ٹیمیں اور شائقین پاکستان آئیں گے، ہمیں ایک بار پھر اپنی مہمان نوازی دنیا کو دکھانے کا موقع ملے گا، اس میں بہت زیادہ مثبت پوائنٹس ہیں، امید یہی کرتے ہیں کہ آئندہ بھی پی ایس ایل ہمارے سیزن کے بہترین دنوں میں ہی ہو، رمضان یا چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے 15 دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت

      افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

      پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.