Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا: بلاول
    • کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟
    • شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
    • کینسر کو شکست دیکر نفیسہ علی کی 11 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ، ویڈیو وائرل
    • امریکا نے ایران کی ورلڈ کپ ٹیم پر پابندیاں نرم کر دیں
    • چین نے سپر کمپیوٹر کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انگلینڈ کی خواتین ٹیم پہلی مرتبہ یورپیئن فٹ بال چیمپئن بن گئی

    By Khabrain Newsاگست 1, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کی خواتین ٹیم پہلی مرتبہ یورپیئن فٹ بال چیمپئن بن گئی۔
    انگلینڈ ویمن نے یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد 8 مرتبہ کی چیمپئن جرمنی کو اضافی وقت میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر پہلی مرتبہ یورپیئن چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، ایلا ٹون اور چلو کیلی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جرمنی کی طرف سے واحد گول لینا میگل نے سکور کیا۔
    انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے گئے یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں میزبان انگلینڈ اور جرمنی کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دفاعی کھیل کے باعث میچ کے پہلے ہاف تک کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی اور ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔
    دوسرے ہاف میں قدرے بہترکھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کی ایلاٹون نے میچ کے 62 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو جرمنی کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی۔ پہلے گول کے17 منٹ بعد جرمنی کی لینا میگل نے 79 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو میچ کے مقررہ وقت تک برقرار رہا، یوں میچ کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے اضافی وقت دیا گیا جس میں انگلینڈ کی چلو کیلی نے 110 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو نہ صرف جرمنی کے خلاف 1-2 سے فتح دلا دی بلکہ انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو پہلی مرتبہ یورپیئن چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی دلوا دیا۔
    دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کے دوران ویمبلے سٹیڈیم میں 88 ہزار کے قریب تماشائی موجود تھے۔ جرمنی کی ٹیم اس سے قبل آٹھ بار یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

      فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے

      امریکا نے ایران کی ورلڈ کپ ٹیم پر پابندیاں نرم کر دیں

      تازہ ترین

      پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔

      پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا

      قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی

      وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا: بلاول

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.