لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
پی سی بی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور انگلینڈکے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 20ستمبرکو شروع ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کروائے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے4 میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ20 ستمبر کو کھیلا جائے ۔ دوسرا میچ 22 ستمبر ، تیسرا میچ 23 ستمبر اور چوتھا میچ 25ستمبر کو ہوگا۔
سیریز کو دوسرا مرحلہ لاہور میں منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان انگلینڈ کے درمیان سیریز کے آخری 3 میچ کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ28 ستمبر کوقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔ چھٹا میچ30 ستمبر اور ساتواں میچ2اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
