Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کو جیل میں ڈالا گیا تو عوام حکمرانوں کا حشر نشر کردیں گے: شیخ رشید

    By Khabrain Newsاگست 3, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر جیل میں ڈالا گیا تو عوام حکمرانوں کا حشرنشر کردیں گے۔
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن وہ تو پورے ملک میں گھوم رہا ہے اور اسے انہیں کوئی خوف نہیں۔ عمران خان ان کے باپ سے بھی نہیں سنبھالا جاسکے گا۔ عمران خان کو جیل میں ڈالنے کا شوق بھی پورا کرلیں لیکن اگر اسے جیل میں ڈالا گیا تو عوام ان کا حشرنشر کردیں گے۔
    شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ بیوقوف حکمرانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے عمران خان کی سیاست کو زندہ کردیا ہے۔ یہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اس پوزیشن پر نہیں تھے جس پر آج آگئے ہیں۔ موجودہ حکمران اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے اگر گئے تو انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔
    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس ضرور عدالت لے کر جائیں کوئی اعتراض نہیں لیکن فضل الرحمان جو جملے استعمال کر رہے ہیں اس کا انہیں نقصان ہوگا۔ انہیں نیست ونابود جیسے جملے استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ 65 سے 75 فیصد عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ خیبرپختونخوا تو عمران خان کیساتھ کھڑا تھا ہی اب پنجاب بھی اس کے ساتھ ہے۔ کیا یہ عوام چور اور شرانگیز ہیں کہ ان کو مٹا دیا جائے۔
    شیخ رشید نے کہا کہ میں آرمی چیف جنرل باجوہ صاحب کو کہتا ہوں رانا ثنا اللہ کو لگام ڈالیں۔ ہم نے لڑائی نہیں کرنی پُرامن رہنا ہے۔ رانا ثنا نے ریڈزون کو بلڈزون میں تبدیل کیا تو معاملات بہت بگڑیں گے، کل ہی عوام ان کا اسلام آباد میں گھیراؤ کرلیں گے۔ ان کے پاس آنسو گیس شیل کم پڑجائیں گے۔ حکومت نے کل کوئی بیوقوفی کی تو15 اگست تک فیصلہ ہوجائے گا۔
    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات 1971 کی طرف جا رہے ہیں نہیں چاہتا ایسا ہو۔ جب تک سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے ملک کسی سے نہیں چلے گا۔ یہ ہی وقت ہے ملک کو بحرانوں سے نکالیں۔ شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل ہے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں میں ڈال دیا گیا ہے، موجودہ حکمرانوں نے عمران خان کو غدار اور فارن ایجنٹ کہا جس پر دکھ ہوا۔ ان لوگوں نے خود اسامہ بن لادن کا مال کھایا ہے اور عمران خان پر الزام لگاتے ہیں۔ نواز شریف نے اسامہ سے پیسے لیے میں حلف دینے کیلیے تیار ہوں۔
    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اب ان کو بلیک میل کرنے جا رہے ہیں جو سمجھتے تھے کہ یہ آئیں گے تو سب ٹھیک ہوگا۔ موجودہ حکمراں 30 اگست سے پہلے یہ نواز شریف کی نااہلی کا کیس ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ پھر یہ الیکشن کرائیں۔ آصف زرداری قرنطینہ میں ہیں کیونکہ وہ ان معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.