لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک ایک ارب ڈالر سے 25 منز لہ اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائےگا۔
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےکہا ہےکہ نئےکمپلیکس کےلیے پنجاب حکومت 30 فیصد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت 70 فیصد دے گی۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ نئے کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم آنے جانے کے لیے زیر زمین ٹنل بنائی جائےگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ جدید کمپلیکس بننے سےکرکٹ کے میچ دبئی کے بجائے لاہور میں کرانا آسان ہوگا۔