Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیلاب سے بدترین تباہی، یکجہتی کی باتیں کافی نہیں، عملی کام کی ضرورت ہے، وزیراعظم

    By Khabrain Newsستمبر 13, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث بد ترین تباہی کا سامنا ہے، اس وقت صرف یکجہتی کی باتیں کافی نہیں، عملی کام کی ضرورت ہے، جانتا ہوں کون فیلڈ میں کام کر رہا ہے اور کون نہیں؟ عوام اس موقع کو یاد رکھیں گے کون آیا اور کون غائب رہا۔
    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انتونیو گوتریس کروڑوں پاکستانیوں کے ترجمان بنے، یو این سیکرٹری جنرل نے کہا گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان کو تباہی کا سامنا ہے۔
    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرےعلم میں ہے کون کون فیلڈ میں کام کر رہا ہے اور کون نہیں، اس وقت یکجہتی کی باتیں کافی نہیں، عملی کام کی ضرورت ہے، پاکستان کے ساتھ نا انصافی کا دنیا کو ازالہ کرنا چاہیے۔
    وزیراعظم نے مزید 3،2 ہفتےمیں پانی اتر جائے گا اور لوگ اپنے گھر منتقل ہوجائیں گے، وفاقی وزرا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں، عوام اس موقع کو یاد رکھیں گے کون آیا اور کون نہیں، کابینہ ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے حالیہ سیلاب میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے تاہم عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے، عالمی برادری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے دورہ پاکستان کے موقع پرہمارے جذبات کی ترجمانی کی ہے، کسی بھی ذمہ دار عہدے کے حامل شخص نے اس سے قبل اس طرح کی باتیں نہیں کیں، لاڑکانہ میں سیکرٹری جنرل ہمارے کروڑوں لوگوں کے ترجمان بنے اور کہا کہ خالی ہمدردی اور یکجہتی کی باتیں کافی نہیں، عملی طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اورپاکستان کے ساتھ جونا انصافی ہوئی ہے اس کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے، اہم عہدے پر براجمان شخص کی جانب سے ایسی باتیں قابل غور ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت اور پسے ہوئےعوام کےلئے جن جذبات کا اظہارکیا اس پر ان کے شکرگزار ہیں، کابینہ کے اراکین اپنے کام کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کےلئے بھی کام کریں جو بھی اس کارخیر میں حصہ لے رہے ہیں ان کو اپنی اورکابینہ کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں اور جو اس کارخیرمیں اپنا حصہ نہیں ڈال رہے ان سے استدعا ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اس میں حصہ ڈالیں، قوم کو بخوبی یہ علم ہوچکا ہے کہ کون ان کے دکھ درد میں مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑا ہے اور کون سیر سپاٹے کررہا ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ ایک دو ہفتوں بعد پانی اترنے کے بعد توقع ہے کہ لوگ اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد ہوجائیں گے ، مخیر حضرات اور امدادی کارروائیو ں میں مصروف لوگوں کو علم ہے کہ اس وقت ملک کی صورتحال کیا ہے، کابینہ کے ارکان کی جانب سے کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن ان سے استدعا ہے کہ وہ مزید اپنا حصہ ڈالیں، یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن اس کا اجربھی ملے گا جو لوگ سیلاب پر سیاست کررہے ہیں ان سے عوام بخوبی آگاہ ہیں، وقت آئے گا کہ عوام ان سے اس کا حساب لیں گے اور جو مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کو شاباش بھی دیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.