Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاپتہ شہری عدالت میں پیش، کس نے شہری کو اٹھایا، چیف جسٹس ہائیکورٹ برہم

    By Khabrain Newsستمبر 14, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لاپتہ شہری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کس نے شہری کو اٹھایا اور اس کی تفتیش کون کرے گا ؟
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کیس کی سماعت ہوئی۔ تو لاپتہ شہری عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ کہاں تھے؟ شہری نے جواب دیا کہ میری آنکھوں پر پٹی تھی مجھے علم نہیں کہاں تھا۔
    عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ اب تک کیا انکوائری کی ہے ؟ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ وقت دیں انکوائری مکمل ہوتے ہی رپورٹ پیش کر دیں گے۔
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کی کچھ ذمہ داریاں ہیں ،عدالت انہیں کیسے ہدایت دے، پہلے کیسز کا کیا ہوا ؟
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے استفسار پر پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ کچھ کیسز میں انکوائری مکمل ہوچکی ہے اور کچھ میں چل رہی ہے۔
    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شہریوں کو تحفط فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے لیکن سسٹم میں کوئی اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتا۔ ایک نظام ہے جس کے تحت ہر ایک کی ذمہ داری ہے اور اس عدالت کو ڈائریکشن دینے کی ضرورت تو نہیں ہونی چاہیے۔
    ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ وزیر اعظم اس عدالت میں پیش ہوئے تھے کام ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کام ہو رہا ہے؟ اور کس نے شہری کو اٹھایا ہے، اس کی تفتیش کون کرے گا۔
    ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ شہری بتائے کہ جب اسے اٹھایا گیا تو کیا اس نے کسی کو پہنچانا۔ نظام میں خرابیاں تو ہیں۔
    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ ریاست کا کام ہے کہ شہریوں کا تحفظ کرے لیکن کوئی اپنا کام نیک نیتی سے کرنے کو تیار نہیں ہے۔ 23 اگست کو ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی جو درج نہیں ہوئی۔ یہ آپ کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، پہلے جو کیسز تھے وہ تو پتہ نہیں کدھر چلے گئے۔
    انہوں نے کہا کہ اس عدالت نے آپ کو کسی شخص کے خلاف کارروائی سے روکا ہے؟ جو بھی کارروائی کرنی ہے وہ قانون کے مطابق تو کریں۔
    عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو کیس کی انکوائری اپنی نگرانی میں کروانے کی ہدایت کی۔
    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ انویسٹی گیشن مکمل ہونے کے بعد ہی ذمہ داران کا تعین ہو سکے گا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پہلے جو انویسٹی گیشنز ہو رہی تھیں ان کا کیا ہوا؟
    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کے تحفظات دور ہو چکے ہیں اس لیے درخواست نمٹا دی جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پھر کیا اس بات کو جانے دیں یا اس کی تفتیش کیسے ہو گی؟
    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا۔
    چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد ذاتی طور پر سپروائز کر کے 10 دن میں رپورٹ جمع کرائیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.