Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دیوار سے لگایا جاتا رہا تو عوام کو احتجاج کی کال دینگے: عمران خان

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے پاکستان کو نقصان ہو گا۔شہباز شریف کے پاس سوائے پیسے مانگنے کے کوئی پلان نہیں ہے۔ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، اگر یہ اسی طرح چلتے رہے تو پھرہم زیادہ دیر صبر نہیں کرسکتے اور عوام کو احتجاج کی کال دینگے۔
    عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے، مجھے خوف آرہا ہے جس طرف معیشت جارہی ہے اور جتنی دیرتک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک معیشت میں استحکام نہیں آسکتا۔ موجودہ حکومت کی پاکستان اور باہر کوئی وقعت نہیں، حکومت نے کہا تھا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) قسط آنے کے بعد حالات بہترہوں گے،اس وقت ملک میں تاریخی مہنگائی ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کوتسلیم کیا، روپیہ مسلسل گررہا ہے، انتخابات میں تاخیر سے پاکستان کو نقصان ہو گا۔
    انہوں نے کہا کہ دعوٰی کرتا ہوں پاکستان کی تاریخ میں تحریک انصاف جیسی کوئی مقبول جماعت نہیں،پورے پاکستان کو اگر کوئی جماعت اکٹھا رکھ سکتی ہے تو تحریک انصاف ہے، شہباز شریف کو ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی،اس کی60 فیصد کابینہ ضمانت پرہے،یہ صرف اپنے کیسز معاف کرا رہے ہیں، ان کو پاکستان کی کوئی فکر نہیں، یہ شہبازشریف کو آئن اسٹائن سمجھ رہے تھے ، آئے گا تو سارا کچھ ٹھیک کردے گا۔ جب ہم نے 2018ء میں حکومت سنبھالی تو تاریخی بیرونی خسارہ تھا،تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا، اپریل میں ہماری حکومت کو گرایا تو ان کو 16 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ ملا تھا،عدم اعتماد سے پہلے 16اعشاریہ 2 ارب ڈالرکے زرمبادلہ کے ذخائر تھے،آج آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر 8۔8 ارب ڈالرہیں۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ یہ ایکسپورٹ 24 ارب چھوڑ کر گئے ہم اسے 32 ارب ڈالر تک لیکر گئے، ہمارے دور میں صدی کا سب سے بڑا کورونا کا بحران بھی آیا، دنیا نے کورونا کے دوران ہماری پالیسی کو سراہا، برصغیر میں کورونا کے دوران ملک میں سب سے زیادہ روزگار دیا، اگر کورونا کے دوران حکومت ہوتی تو پورے ملک کو لاک ڈاؤن کر دیتے، سیلاب آیا ہے ان کا کوئی روڈ میپ نظر نہیں آ رہا، شہباز شریف کے پاس سوائے پیسے مانگنے کے کوئی پلان نہیں ہے، شہبازشریف نے تو انتونیوگوتریس کا بازو ہی نہیں چھوڑا۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں 16 روپے آج فی یونٹ 36 روپے ہو چکا ہے، عام آدمی کے لیے بجلی بل جمع کرانا مشکل ہو گیا ہے، عالمی منڈی میں مہنگا تیل ہونے کے باوجود ہم 150 روپے لٹر تیل دے رہے تھے،آج عالمی منڈی 10 ڈالرکی قیمت کم اور آج ڈیزل 248، پٹرول 236 روپے ہو چکا ہے، ہمارے دور میں 50 روپے کلو آٹا اور آج 100 روپے تک چلا گیا ہے،5 ماہ میں کیا ہوا قیمتیں کہاں سے کہاں چلی گئیں؟دال، گھی کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں،ہمارے دورمیں گھی 450 اور آج 560 روپے کا ہو گیا ہے،اپریل کے اندر 18 اور آج مہنگائی45 فیصد ہے،ان کی ساری کمپین مہنگائی کے خلاف ہوتی تھی،میں اس وقت کہتا تھا پوری دنیا میں مہنگائی ہو رہی ہے،یہ اس وقت مہنگائی مارچ کرتے تھے،اللہ تعالیٰ نے ان کو ایکسپوزکردیا ہے مہنگائی تو بہانہ ہے، انہوں نے اپنے کرپشن کیسزمعاف کرانے تھے، آج پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں 17 سال بعد گروتھ ریٹ 6 فیصد ہو رہی تھی، آج گروتھ صفر پر چلی گئی ہے، ہمارے دور میں پاکستان کی تاریخ کا اپریل میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا، آج ملک میں کار کی 50 فیصد انڈسٹریز بند ہو گئی ہے، ملک میں 20فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہوگئی ہیں، ملک میں سیمنٹ کی 34 فیصد سیل کم ہو گئی ہے، ایک طرف مہنگائی، دوسری طرف بے روزگاری کا سامنا ہے، ورلڈبینک کے مطابق پاکستان سری لنکا والی صورتحال کی طرف جا رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ مخالفین ملک کا سوچنے کے بجائے کرپشن کیسز ختم کر رہے ہیں، پاکستان نے 30 ارب ڈالر قرضوں کا سود دینا ہے، موڈیز، فچ ادارے نے بھی پاکستان کی ریٹنگ کو منفی کر دیا ہے، اب ملک میں قرضے واپس کرنے کی سکت نہیں رہی، طاقتور لوگوں کو واضح طورپر بتایا تھا بڑی مشکل سے معیشت کو سنبھالا ہے، کہا تھا اگر ملک میں عدم استحکام ہوا تو براہِ راست معیشت پر اثر پڑے گا، جیسے ہی سیاسی استحکام بکھرتا ہے تو لوگوں کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے، ہمارے خلاف جوسازش ہوئی جن کے پاس پاورتھی وہ روک سکتے تھے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی رسک ریٹنگ 22 اعشاریہ 7 ہے، آج میڈیا ٹاک کا مقصد جلدی سے جلدی صاف اور شفاف الیکشن کراؤ، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، ان سے حکومت نہیں سنبھالی جا رہی، آج سب کوکہنا چاہتا ہوں پاکستان کودلدل سے نکالنے کے لیے جلدی الیکشن کرائے جائیں، رمضان شوگرملزکیس، ایف آئی اے کیس میں چار گواہ اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں، یہ لوگ ملک کونیچے کی طرف لیکرجارہے ہیں، ملک کو دلدل، مہنگائی سے بچانا ہے تو جلد انتخابات کرانا ہوں گے، ہم نے ملک کوانتشارسے بچانا ہے خوف ہے کہیں ایسے حالات نہ ہو جائیں پھر سب کے ہاتھ سے حالات نکل جائیں گے، میرے خلاف کیسز کی بارش ہو رہی ہے، ہمارے لوگوں کو دبایا جارہا ہے، ایسے فاشسٹ رویوں سے ملک بہتر نہیں ہو سکتا، ہمیں دیوارکے ساتھ لگایا جارہا ہے، اگریہ اسی طرح چلتے رہے توپھرہم زیادہ دیرصبرنہیں کرسکتے پھرعوام کوکال دینی پڑے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ

      پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.