لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو روزانہ اپنی گاڑی دیکھاتی ہوں او بلاتی ہوں، ان میں ہمت ہے تو اکیلے آئیں پھر بتاتی ہوں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت جانے کا شور مچا ہوا ہے،ہم تو کہہ رہے ہیں کہ وفاقی حکومت جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے ،جاوید لطیف اللہ سے ڈریں اور اتنا بھی نہ بوکھلائیں۔
انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کے بیان نے انتہا پسندی کو فروغ دے کر عمران خان کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے، انہیں شرم آنی چاہئے۔