تازہ تر ین

چیریٹی یا بھیک نہیں بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، بلاول بھٹو

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم چیریٹی یا بھیک مانگنےکی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔
جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں جن ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے تھے اب ان میں بہتری آئی ہے، جرمنی کی 6کروڑیوروکی امداد کی یقین دہانی پر شکرگزارہیں، ہم چیریٹی یا بھیک مانگنےکی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کوعالمی برادری اور عالمی اداروں کی مزید مددکی ضرورت ہوگی، آلودگی پھیلانے والے ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ عالمی مسئلے کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریں، چارپانچ ماہ میں جن ملکوں سے رابطہ کیا اس کابہترین رسپانس ملا ہے، پچھلےچار سال میں امریکا، عرب اور ہمسایہ دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہوگئے تھے۔
تعلقات کی بہتری کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، اب ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain