اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ یہ بات حقیقت ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے، صوبے میں اب دہشت گردی بھی سر اٹھا رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ایک پیراشوٹر اور سازشی شخص کا پاکستان کو سامنا ہے، سازشی دن میں گلے اور رات کے اندھیرے میں پاؤں پڑتا ہے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حقائق قوم تک نہ لائے گئے تو پاکستان کا نا قابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔
ایک پیرا شوٹر اور سازشی کا پاکستان کو سامنا ہے، دن میں گلے اور رات میں پاؤں پڑتا ہے، جاوید لطیف
