تازہ تر ین

صدر سیاست نہ کریں، آرمی چیف کی تقرری میں انکا کوئی کردار نہیں: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کے تحت صدر کا آرمی چیف کی تقرری میں کوئی کردار نہیں، اپوزیشن سے مشاورت کا بھی کہیں ذکر نہیں ہے۔
نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں، آرمی چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ صدر آئینی کردارکے منافی مقاصد کے حصول کے لئے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں، اس معاملے پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی، سپہ سالار کا تقرر خالصتاً وزیراعظم کا اختیار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں صدر مملکت نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری آئینی طریقہ کے مطابق ہوگی، نئے آرمی چیف کا نام مشاورت کے بعد آئے تو زیادہ اچھا ہے، مشاورت وسیع ہوتاکہ اتفاق رائے ہوسکے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain