اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 32 اضلاع کے بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کی مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ 14 دسمبر کو ہو گی اور بلوچستان کے 32 اضلاع کی لوکل کونسل کے ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور حب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بحال کر دیا گیا ہے، ضلع لسبیلہ میں سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حب میں علیحدہ ضلع بننے کے باوجود پرانی حلقہ بندیوں پر ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
یکم نومبر سے 4 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 11 دسمبر کو ہو گی۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش