اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کر لی، ریفرنس پر رائے آئندہ ہفتے سنائی جائےگی۔
چیف جسٹس پاکستان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ریکوڈک کیس میں حقیقت یہ ہے کہ کئی ارب ڈالرز کا جرمانہ پاکستان پر ہے، صدر مملکت نے ریکوڈک معاہدے کے قانونی چیلنجز پر رائے مانگی ہے، عدالت بنیادی حقوق کے معاملے پر محتاط رہے گی، ریکوڈک معاہدے میں وفاقی حکومت نے آئین و قانون کی پاسداری کی، خوشی ہے ریکوڈک معاہدے میں بین الاقوامی معیار کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں ریکوڈک معاہدے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر 17 ویں اور آخری سماعت ہوئی۔
عدالتی معاون سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالت ریکوڈک معاہدے میں فریق نہیں کہ اس پر مہر لگائے، معاہدے کی ملکیت سیاسی قیادت کے پاس ہی رہنی دینی چاہیے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ معاہدے میں قانون اورآئین کی خلاف ورزی پرعدالت رائے دے سکتی ہے، خوش آئند بات ہے کہ تمام وکلاء اس بات پرمتفق ہیں کہ ریکوڈک شفاف اور عوامی معاہدہ ہے۔
عدالتی معاون فروغ نسیم نے دلائل میں کہا عدالت معاہدے کے مالی نہیں قانونی معاملات پر رائے دے اور مدِ نظر رکھا جائے کہ پاکستان پر تقریباً 10 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد ہے، پاکستانی عوام سپریم کورٹ پر اندھا اعتماد کرتے ہیں ، جب میں لندن میں پی ایچ ڈی کر رہا تھے تو پوچھا گیا پاکستان میں مارشل لاء کی توثیق سپریم کورٹ کیوں کرتی ہے ؟ میں نےجواب دیا پاکستان میں لوگ آئینی اقدامات کو تسلیم کرتے ہیں، سپریم کورٹ جب مارشل لاء کو آئینی قراردیتی ہے تو عوام اس کوبھی مان لیتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے، صدارتی ریفرنس پر رائے آئندہ ہفتے سنائی جائےگی۔
بریکنگ نیوز
- کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
- مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
- یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
- سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
- ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
- خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
- اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
- پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
- پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
- پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
- ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
- برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
- بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
- ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
- لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
- گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
- ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
- لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
- پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
- مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
