تازہ تر ین

اداکارہ صندل ڈرامہ سیریل”رسمیں“میں کاسٹ

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ صندل کو پی ٹی وی لاہورمرکزکی ڈرامہ سیریل”رسمیں“کے اہم کردارمیں کاسٹ کیا گیا ہے جس کا ایک اہم اور آﺅٹ ڈور سپیل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اب لاہورمیں ریکارڈنگ دوبارہ شروع ہوگی۔ ڈرامہ سیریل”رسمیں“کو شوکت چنگیزی پروڈیوس کررہے ہیں جس میں صندل کے علاوہ ماہ نور،عزیقہ ڈینئل اورایوب کھوسہ سمیت بہت سے دیگر فنکارکام کررہے ہیں۔ اس بارے میں صندل نے”خبریں“کوبتایا کہ انہیں اس سیریل میں ڈاکٹرکا رول کرنے کا موقع مل رہا ہے جس کا کہانی سے گہرا تعلق ہے ،میرے ساتھ عزیقہ ڈینئل بھی ڈاکٹرکا کردارکررہی ہیں۔ ڈرامے کی آﺅٹ ڈور ریکارڈنگ مختلف علاقوں میں کی گئی جبکہ اب لاہورمیںجلد ہی کام دوبارہ شروع ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس سیریل کے علاوہ میں ایک فلم”عالم“میں بھی کام کررہی ہوں جبکہ دوسیریلزمیں کام کی بات چیت چل رہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain