لاہور(این این آئی) پاکستان میں پی ایس ایل فائنل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل میں لاہور کر انے پر جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ¾ طویل عرصے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل طرز کی کرکٹ کی بحالی کی جانب قدم نے عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں اور پی ایس ایل کا آخری معرکہ زبان ذد عام ہے۔ شائقین کرکٹ نے اپنے تمام ضروری کام ملتوی کر کے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر میچ دیکھنے کے پروگرام بنائے¾ عوام کی بڑی تعداد ٹکٹس نہ ملنے کی وجہ سے مایوس بھی نظر آ ئے تاہم براہ راست میچ سے محظوظ ہونے کے لئے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ پر تبصروں اور خوشی کے اظہار کےلئے عوام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا سہارا لیا گیا اور اس وقت پی ایس ایل کا آخری معرکہ ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ¾شہری دل کھول کر پی ایس ایل فائنل پر اپنے خیالات کا اظہار کر تے رہے ہیں، ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں شہری ایونٹ کے کامیاب اور پ±ر امن انعقاد کےلئے دعا ئیں کرتے رہے عوام کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود اور دہشت گرد حملوں کو شکست دے کر پاکستان میں کرکٹ واپس آگئی اور فائنل کا دن پاکستان کرکٹ کی فتح کا دن ہے۔

facebook-logo