تازہ تر ین

ڈالر بحران کے باعث موبائل مینوفیکچرنگ فیکٹریاں بند، ہزاروں بیروزگار

لاہور: (ویب ڈیسک) ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے 400 انجینئرز سمیت 3000 ملازمین بیروزگار ہوگئے ہیں۔
ملک میں جاری مالی و ڈالر بحران کے باعث مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ کیلئے لگنے والے یونٹ بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے ہزاروں ملازمین کے بیروزگار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ انکشاف سابق وزیرمملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے کھلے خط میں کیا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت لگائی گئی موبائل فون فیکٹری ٹرازیشن ٹیکنو الیکٹرک کو جبری بندش کا سامنا ہے، کمپنی پاکستان میں ماہانہ 3 لاکھ سمارٹ موبائل بناتی تھی، ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے 3000 ملازمین جس میں 400 انجینئرز شامل ہیں، بیروز گار ہوگئے ہیں، ٹرازیشن ٹیکنو الیکٹرانکس کی طرح باقی 30 سمارٹ موبائل فون اسمبل کرنے والی فیکٹریاں مشکلات کا شکار ہیں۔
سمارٹ موبائل فونز کی صنعت سے 4 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے، مقامی موبائل فون اسمبلرز صنعت کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کے آلات اور خام مال کی ضرورت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف یہ زرمبادلہ فراہم کر کے لاکھوں روزگار بچا سکتے ہیں۔
خط میں وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کو حل کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain