اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا گیا۔
پاکستان بار کونسل نے جج سپریم کورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا، ریفرنس کے مطابق پاکستان بار کونسل نے استدعا کی ہے کہ آڈیو لیکس کے بعد جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جائے۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔