لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر کھیل پنجاب اور قومی کرکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے میں کھیلوں کا اہم کردار ہے۔
رمضان سپورٹس سیریز 2023ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے چیمپئن شپ کا آغاز کیا گیا ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہاکی چیمپئن شپ نئے کھلاڑیوں کو لانے کا باعث بنے گی، رمضان المبارک سپورٹس سیریز 2023ء سپانسرڈ ہے، سیریز کیلئے خزانہ سے رقم خرچ نہیں کی جا رہی۔
صحت مند معاشرے میں کھیلوں کا اہم کردار ہے: وہاب ریاض

