تازہ تر ین

باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 جوان شہید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہونے کے باعث سکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجی جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر حکام نے کہا کہ علاقے سے دہشت گردوں کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain