Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئین کو قومی نصاب کا حصہ بنا دیا، ہمارا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہوگا، رانا تنویر حسین

    By Khabrain Newsاپریل 12, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آئین کو قومی نصاب کا حصہ بنا دیا گیا ہے، طلبا کی آئین سے دلچسپی ثابت کرتی ہے کہ ہمارا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہو گا۔
    آئین کی گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں ڈائریکٹوریٹ برائے مذہبی تعلیم کے زیر اہتمام مدارس کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو ادارے آئین کے تحفظ کے ضامن تھے انہوں نے اس کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی تقاریر میں جو سوالات اٹھائے گئے ان سے یہ خوشی ہوئی ہے کہ ہماری نوجوان نسل آئین میں دلچسپی رکھتی ہے اور انہیں آئین سے متعلق شعور حاصل ہے۔
    انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارا مستقبل خوشحال، ترقی یافتہ اور باوقار ہو گا، آئین ہمارے حقوق کا تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ ہم پر کچھ فرائض بھی عائد کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ آئین کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے، جو ادارے آئین کے تحفظ کی ضمانت تھے، ماضی میں دیکھا گیا کہ انہوں نے ہی اس کے ساتھ کھلواڑ کیا اور نظریہ ضرورت سامنے لائے۔
    رانا تنویر حسین نے کہا کہ مدارس کے بچوں نے آئین سے متعلق جس شعور کا مظاہرہ کیا وہ قابل دید ہے، مدارس میں قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیم بھی ان بچوں کا حق ہے تاکہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں دوسرے بچوں کے شانہ بشانہ آ سکیں۔
    انہوں نے کہا کہ آئین کو نصاب کا حصہ بنا دیا گیا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو آئین کی اہمیت کا اندازہ ہو اور آئندہ کوئی بھی آئین سے نہ کھیل سکے، مدارس کو قومی دھارے میں لانے کا مقصد ان کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا بھی ہے، نیوٹیک نے مدارس کے بچوں کو مختلف ہنر کی تربیت دینے کے پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔
    اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم زیب جعفر، ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجین ایجوکیشن میجر جنرل (ر) غلام قمر کے علاوہ اساتذہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، تقریب کے اختتام پر تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.