اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ساتویں خانہ مردم شماری کی تاریخ میں مخصوص اضلاع کیلئے 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔
ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل نے کہا ہے کہ اب تک شمار کی گئی آبادی 23 کڑور 4 لاکھ ہے، 122 اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، آبادی میں 2017 کی نسبت 8.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محمد سرور گوندل نے مزید کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق آبادی میں 2017 کی نسبت 1 کڑور 71 لاکھ 89 ہزار 968 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مکمل کردہ اضلاع میں ڈیٹا کی تصدیق کا عمل 20 اپریل 2023 تک جاری رہے گا۔
مردم شماری کی تاریخ میں مخصوص اضلاع کیلئے 20 اپریل تک توسیع

