Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جماعت اسلامی کا مردم شماری میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ

    By Khabrain Newsاپریل 16, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی : (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مردم شماری جس پیٹرن پر کی جارہی ہے، کسی صورت قبول نہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔
    جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک مردم شماری کے نتائج جو آرہے ہیں اس میں فراڈ سامنے آیا ہے ، خانہ شماری میں کراچی کے 40فیصد لوگوں کی گنتی ہی نہیں کی گئی ، یہ چاہتے ہیں کراچی کی شہری آبادی کو کم کیا جائے۔
    اُنہوں نے کہا کہ جنہیں گنا گیا ہے اُنہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیسے گنا گیا ہے، ہم حکومت سے کوئی خیرات نہیں مانگ رہے، بس اتنا کہہ رہے ہیں کہ شہر کی آبادی کی گنتی صحیح سے کی جائے۔
    ان کا کہنا تھا کہ کم از کم 30سال سے یہ حکومت میں ہیں ، سندھ میں ایک تسلسل سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، ان کے دلوں میں اندرون سندھ کیلئے کوئی محبت نہیں، مردم شماری پر انحصار ہوتا ہے کہ وسائل کی تقسیم کیسے ہوگی، اگر یہ بلدیات کو حق دینے کیلئے تیار ہوجائیں تو بلدیاتی اداروں کو اس سے فائدہ ہوسکتا ہے۔
    نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے مردم شماری میں کم از کم 1ماہ کی توسیع کی جائے، وزیراعظم ،احسن اقبال بتائیں آپ کی کراچی کے ساتھ کیا دشمنی ہے، کراچی آتے ہیں اور پسند کی پارٹی سے مل کر چلے جاتے ہیں، اسی پسند کی پارٹی نے کراچی کو تباہ کیا ہے ۔
    ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم اور احسن اقبال کراچی آئیں اور مردم شماری کے مسئلے پر وقت لگائیں، مردم شماری جس پیٹرن پر کی جارہی ہے یہ کسی صورت قابل قبول نہیں، 30اپریل کو ہم بہت بڑا احتجاجی مارچ کریں گے۔
    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ گھر گھر جا کر اور بازاروں میں کیمپ لگائیں گے، گلستان جوہر میں بھی کئی جگہ مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا، مردم شماری کا عملہ تربیت یافتہ نہیں ہے، ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہزاروں بلاکس کوڈ کوختم کر دیا کیا ہے۔
    اُنہوں نے کہا کہ کراچی کوئی جزیرہ نہیں، کراچی بولے گا اور اپنا حق لے گا، 11 نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے، وہاں بھی ہم سیٹیں جیتیں گے، جہاں نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں ان نشستوں پر بھی جدوجہد کریں گے۔
    امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ سراج الحق تمام سیاستدان سے ملاقات کر رہے ہیں، اس وقت ملک کی صورتِ حال بہت خراب ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں نہیں ہونی چاہیے، علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ کل پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ، ہم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

      پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم

      عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.