تازہ تر ین

جے یو آئی کا پارلیمنٹ کے دفاع کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے حق حاکمیت کے دفاع کی خاطر عوام کو سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کر لیا۔
جے یو آئی نے عدالتی فعالیت کے مضمرات بارے رائے عامہ کو آگاہ کرنے کی مہم چلانے کی حکمت عملی تیار کر لی جس کے مطابق ملک بھر میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جے یو آئی کی جانب سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے اور جلسوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جے یو آئی کی مجلس عاملہ جلسوں کا شیڈول مرتب کر رہی ہے۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جلسوں کا شیڈول جلد دیں گے، عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام کو آگاہ کریں گے کہ ملک کو دلدل میں کس نے پھنسایا ہے اور کس نے آئی ایم ایف میں پھنسایا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain