تازہ تر ین

دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف دے دیا

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے شاہینوں کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کیوی کپتان ٹام لیتھم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرز ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جانب وکٹیں بچانے میں کامیاب رہے تو دوسری جانب مسلسل رنز کی رفتار بڑھاتے رہے، کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 129 رنز بنائے جبکہ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں چیڈ بوز نے 51، وِل ینگ نے 19 جبکہ جیمز نیشام نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور احسان اللہ ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
خیال رہے کہ 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کی پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain