تازہ تر ین

پاکستان تحریک انصاف یوم مزدور پر لاہور میں ریلی نکالے گی

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے یوم مزدور کے موقع پر لاہور میں ریلی کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بتایا کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پیر کے روز ریلی نکالی جائے گی، پیدل ریلی کا آغاز یکم مئی دوپہر 1 بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک کیا جائے گا
حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن پر مہنگائی اور بےروزگاری کے ہاتھوں پسے طبقے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے عوام سے اپیل کی کہ اشرافیہ کے ظلم کا شکار مزدوروں کے حقوق اور ملک کے آئین کے تحفظ کی خاطر سب لوگ باہر نکلیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain