Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک انتظامیہ ریکارڈ سمیت اینٹی کرپشن طلب

    By Khabrain Newsمئی 5, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کے معاملات سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی۔
    ڈائریکٹر چڑیا گھر کو اکاؤنٹس آفیسر، ٹینڈر کلرک، اکاؤنٹنٹ اور کیشئر کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی، چڑیا گھر میں زندہ اور مرجانے والے تمام نایاب نسل کے جانوروں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
    چڑیا گھر میں تعینات رہنے والے سینئر ڈائریکٹر، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا گیا، چڑیا گھرمیں تعینات تمام ملازمین کا پوسٹنگ آرڈر سمیت ریکارڈ، پوسٹل ایڈریس اور کنٹریکٹ نمبر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
    اینٹی کرپشن نے کراچی چڑیا گھر میں 2022 سے اب تک بجٹ اور آڈٹ کی تفصیلات بھی مانگ لیں، چڑیا گھر کیلئے اشیاء کی خریداری کا تمام ریکارڈ اور 2022 سے اب تک سامان کی نیلامی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
    چڑیا گھر کے تمام بلز، واؤچرز اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، 2022ء سے اب تک ماہانہ آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات، وینڈر، کنٹریکٹرز اور ادائیگیوں کا ریکارڈ، چڑیا گھر میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
    اینٹی کرپشن نے انتظامیہ کی جانب سے 2022 سے اب تک سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے چالان اور ڈیپازٹس کی تفصیلات، کنٹریکٹرز کے واجبات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
    دوسری جانب سفاری پارک میں سرکاری فنڈز میں بےضابطگیوں کی شکایات سے متعلق تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر سفاری پارک کو بھی تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، ڈائریکٹر سفاری پارک کو لاگ بک، ماہانہ اکاؤنٹ فائل، پی او ایل بک، انٹری اور پارکنگ فیس کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    اینٹی کرپشن نے سفاری پارک انتظامیہ سے ادویات اور خوراک کی خریداری کی تفصیلات ، اینیمل رائڈنگ، سفاری کوچ واؤچرز اور دیگر ذرائع سےآمدنی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.