تازہ تر ین

تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا ہے۔
وزرات مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنا پڑا۔
سرکاری اسکیم کا 8 ہزارعازمین کے لیے ملنے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا گیا ہے، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے حج درخواست کم وصول ہوئیں۔
اگر حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو پاکستانی حکومت کو رہائش گاہوں کے کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنا پڑتے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain