Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ، کورکمانڈر ہاؤس کھنڈر بن گیا

    By Khabrain Newsمئی 10, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک) مظاہرین کی طرف سے کورکمانڈر ہاؤس سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نذرآتش کرنے سمیت توڑ پھوڑ اورلوٹ ماربھی کی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے کور کمانڈر لاہور ہاؤس میں ناصرف بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کی نادر و نایاب تصاویرکو نقصان پہنچایا بلکہ سی ایس ڈی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی اٹھا کر لے گئے، کورکمانڈرہاؤس کی بعض کمروں کی چھتوں میں دوسرے دن بھی آگ میں سلگتی رہی، متاثرہ عمارتوں سے ملبہ ہٹانے اورنقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کی طرف سے گزشتہ روز جناح ہاؤس، ایم ای ایس اور سی ایس ڈی کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے میڈیا کو خصوصی اجازت دی گئی۔ جناح ہاؤس کی شاندارعمارت اس وقت کھنڈر کا منظرپیش کررہی ہے۔ تمام کمرے، ہال ،ڈرائنگ روم،مہمان خانے جل کر خاکستر ہوچکے ہیں، دیواریں، پردے ، دروازے ، لکڑی کی چھتیں حتی کہ فرش تک جل گیا ہے۔ جناح ہاؤس جوکہ ماضی میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی رہائش گاہ تھی اوراب کورکمانڈرلاہورکی رہائش گاہ کے طورپراستعمال کی جاتی ہے۔ کور کمانڈر ہاؤس میں ملازمین کے کوارٹروں اوران کے سامان کو بھی مشتعل افراد کی جانب سے آگ لگائی گئی، جبکہ کورکمانڈرہاؤس کے لان میں جانوروں اورپرندوں کے پنجرے بھی توڑدیئے گئے۔ اس شاندارعمارت کے درودیوار مظاہرین کی بربریت کا مظہر ہے۔ کور کمانڈر ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پرملٹری انجیئرنگ سروسز کی 130 سال پرانی عمارت کوبھی آگ لگائی گئی، یہاں محفوظ قیمتی ریکارڈ، فرنیچراور گاڑیاں جلادی گئیں۔ ایک ملازم عبدالرحمن نے بتایا کہ وہ مظاہرین کے سامنے ہاتھ جوڑے رہے کہ یہاں سول ملازم بھی کام کرتے ہیں، خدارا یہاں آگ نہ لگائیں لیکن کسی نے ان کی بات نہیں سنی ،تمام فرنیچربھی توڑدیا گیا۔ اسی طرح کینٹین اسٹور ڈیپارٹمنٹ کے بھی ناصرف شیشے توڑے گئے بلکہ وہاں سے موٹرسائیکلوں سمیت انتہائی قیمتی سامان چوری کئے جانے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔ سی ایس ڈی کے اندرابھی تک تمام سامان بکھراپڑاہے۔ سی ایس ڈی میں بنائی گئی ایک فارمیسی کے مالک سلطان ودود باری نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بڑی محنت اورمشکل سے یہ فارمیسی بنائی تھی جسے ڈنڈا بردار مظاہرین نے تباہ و برباد کردیا اور انہوں نے کسی کونہیں بخشا، فارمیسی کے شیشے تک توڑ دیئے گئے۔ مشتعل افراد کی طرف سے کور کمانڈر ہاؤس سمیت دیگراہم عمارتوں کو پہنچائےجانیوالے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں بنادی گئی ہیں، جس کے بعد متاثرہ عمارتوں کی بحالی اورآرائش وتزئین کا کام جلد شروع کیا جائیگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.