Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کے قریبی ساتھی محمود مولوی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

    By Khabrain Newsمئی 16, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی سے ممبر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں، قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفی دے رہا ہوں، عمران خان خود کہتے تھے کہ فوج ہماری بیک بون ہے، سندھ کا نائب صدر ہوں، عمران خان کو استعفیٰ دوں گا، فوج کی وجہ سے پاکستان سلامت اور ایٹمی قوت ہے، عمران خان صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی وجہ سے الیکشن جیتا، پارٹی نے عزت دی۔
    ممبر قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا آج ایم این اے ہوں لوگ مجھے جانتے ہیں، شہدا کی یاد گاروں کی توڑ پھوڑ بھارت کا باپ بھی نہیں کر سکتا تھا، پوری فوج کے خلاف نہ کبھی گیا ہوں نہ جاؤں گا، فوج کو کبھی نہیں بدل سکتے، 65 کی جنگ، 71 کی جنگ یاد ہے، فوج کی وجہ سے پاکستان سلامت ہے، شہدا کی یادگاروں پر توڑ پھوڑ پر دکھ ہوا، فوج سے لڑنا جائز نہیں، سب کو کہوں گا فوج ہے تو پاکستان ہے۔
    انہوں نے مزید کہا ہے کہ کون لوگ تھے مجھے نہیں معلوم میں اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں، فوج کے خلاف جانا ٹھیک نہیں، کیا امریکا، بھارت سے فوج لائیں گے، استعفیٰ دے کر کسی پارٹی میں نہیں جا رہا، زیادہ تر پارٹیوں کا مسئلہ ہے حکومت میں ہوں تو فوج کی تعریف، جیسے اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو فوج کی برائی کرتے ہیں، عوام کی کوئی بات نہیں کر رہا، سندھ حکومت ہیلتھ کارڈ جاری کرے۔
    محمود مولوی نے کہا کہ اربوں روپے کا آٹا تقسیم کیا گیا کسی کو ملا اور کسی کو نہیں ملا، چالیس سال سے بزنس کر رہا ہوں، سیاست میں پیسے بنانے نہیں آیا تھا، کوئی میرے اوپر ایک روپے کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، جب پی ٹی آئی میں آیا تو واضح کہا یہ سلجھی ہوئی پارٹی ہے، یہ واقعات دیکھے تو بڑا افسوس ہوا، کچھ ساتھی کہہ رہے تھے کہ خان صاحب کو کچھ ہوا تو جی ایچ کیو کے سامنے جائیں گے۔
    ممبر قومی اسمبلی نے کہا میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اس طرح سول وار کی طرف جائیں گے، جس جہاز سے بھارتی فوج گھبراتی تھی آج ہم اس کی بے حرمتی کر رہے ہیں، پاکستان کی خاطر کینیڈا کی شہریت چھوڑ دی تھی، باقی پارٹیاں بھی خوف کا بت توڑ دیں ہم غلام نہیں ہیں، کوئی فلاحی ادارہ بناؤں گا یا کوئی نئی سیاسی جماعت بناؤں گا، اس پارٹی میں وہ لوگ آئیں جو ملک کو آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔
    انہوں نے کہا میرا کوئی سوفٹ ویئر تبدیل کر سکتا ہے نہ کوئی پیدا ہوا ہے، جو کچھ کہہ رہا ہوں اپنے دل کی آواز پر کہہ رہا ہوں، 9 مئی میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں سزائیں ملنی چاہئیں، عمران خان پر الزام نہیں لگا رہا ہر چیز عمران خان نہیں کرتے، جس نے بھی یہ مشورہ دیا وہ پی ٹی آئی دشمن ہے، فوج سے لڑ کر ہم ثابت کیا کریں گے؟، 25 ہزار افراد کراچی کے جلسے میں نہیں ہوتے اور پھر ہم کہتے ہیں عوام ہمارے ساتھ ہے۔
    محمود مولوی نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے، جب پر تشدد مظاہرہ ہوا تو اسی وقت مذمت کرنی چاہیے تھی، پانچ منٹ پہلے پولیس نے کہا سنا ہے آپ استعفیٰ دے رہے ہیں تو سکیورٹی بھیج دیں، میں نے سکیورٹی لینے سے انکار کیا، سب کو چور چور بولتے رہیں گے تو پھر کیا ہم خود سہولت کار ہیں، بہت سے لوگ ہیں لیکن خوفزدہ تھے کہ پہلی گولی کون کھائے گا، استعفی دوں گا یہ سیٹ خان صاحب کی امانت ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.