اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 417 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 964 ڈالر فی اونس ہے۔