Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    طالبان نے خواتین کو محرم کے بغیر علاج کیلیے اسپتال آنے سے بھی روک دیا، اقوام متحدہ

    By Khabrain Newsجنوری 23, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کابل: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کنواری خواتین کی ملازمتوں، تعلیم اور سفر پر پابندی کو مزید سخت کر رہے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان ایسی خواتین جو غیر شادی شدہ ہیں یا ان کا کوئی مرد سرپرست موجود نہیں ان پر زور دے رہے ہیں کہ ملازمت، تعلیم اور سفر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے شادی کرلیں کیوں کہ غیر شادی شدہ خواتین کا اکیلے رہنا نامناسب ہے۔

    گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر تک کی اس سہ ماہی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان صوبے پکتیا میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی وزارت نے دسمبر سے کسی محرم کے بغیر خواتین کو علاج معالجے کے لیے اکیلے اسپتال آنے سے بھی روک دیا ہے۔

    اسی طرح یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کسی محرم کے بغیر ملازمتوں پر آنے نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس لیے غیر شادی شدہ خواتین شادی کرلیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں 3 خواتین ہیلتھ کیئر ورکرز کو صرف اس لیے حراست میں لیا گیا تھا کہ وہ بغیر محرم کے کام پر جا رہی تھیں۔ بعد ازاں ان کے اہل خانہ کی تحریری ضمانت پر دستخط کرنے کے بعد رہائی ملی تھی کہ وہ دوبارہ محرم کے بغیر ملازمت پر نہیں آئیں گی۔

    افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کا رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ طالبان ان افغان خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جو کنواری ہیں یا جن کا کوئی مرد سرپرست نہیں ہے، یا محرم ان کے ساتھ ہے۔

    خیال رہے کہ افغانستان میں مرد کی سرپرستی کے بارے میں کوئی باضابطہ قوانین موجود نہیں ہیں لیکن طالبان نے کا مؤقف ہے کہ شریعت میں خواتین کسی محرم کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں۔

    طالبان نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ گھر سے بغیر برقع اور محرم کے بغیر گھر سے نکلنے پر پابندی ہے اور بیوٹی پارلرز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ زیادہ تر غلط فہمیوں پر مبنی اور ہمارے عقائد کی توہین کے مترادف ہے۔ رپورٹ میں اسلامی قوانین اور افغان تہذیب کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ افغانستان میں اسلامی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد شرعی قوانین کو مردوں اور عورتوں پر یکساں طور پر نافذ کرنا ہماری اوّلین ترجیح اور دینی ذمہ داری ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی

      برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

      غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.