Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم کا زوال جاری، ڈومیسٹک کرکٹ کی دونوں اننگز میں 10 اور 4 رنز پر آؤٹ
    • پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ ایشین گیمز کرکٹ کوارٹر فائنل طے
    • اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی
    • نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
    • KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
    • ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
    • مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
    • ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
    • تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کالا جادو ہر کلچر میں پایا جاتا ہے، اجے دیوگن

    By Khabrain Newsفروری 24, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ کالا جادو، نظرِ بد اور جنات ہر مذہب یا کلچر میں پائے جاتے ہیں جبکہ وہ خود بھی کئی بار جنات اور اوپری اثرات کو محسوس کرچکے ہیں۔

    اجے دیوگن اپنی نئی ہارر فلم ‘شیطان’ کے ساتھ ہارر فلموں کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، اس فلم میں اُن کے ساتھ آر مادھون اور جیوتیکا مرکزی کردار میں ہوں گی۔

    فلم ‘شیطان’ کے ٹریلر لاؤنچ کے موقع پر اجے دیوگن نے ہارر فلمیں کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ کالے جادو، جنات اور نظرِ بد پر یقین رکھتے ہیں۔

    اجے دیوگن نے کہا کہ میں ایک طویل عرصے سے ہارر فلمیں کرنا چاہتا تھا، مجھے اس طرح کی فلمیں کرنا پسند ہیں کیونکہ کالا جادو ہر ثقافت میں ہوتا ہے، پھر چاہے آپ کا تعلق کسی بھی مذہب یا کسی بھی کلچر سے ہو۔

    اداکار نے کہا کہ یہ فلم ہر اُس شخص اور اُس خاندان کے لیے ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں کالے جادو یا جنات کا تجربہ کیا ہے اور میں بھی انہی لوگوں میں سے ایک ہوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے شروعات کے 10 سے 12 سالوں کے دوران بہت زیادہ غیر معمولی سرگرمیاں دیکھی ہیں، ہم باہر شوٹنگ کرتے تھے جہاں ہمیں غیر معمولی سرگرمیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، میں نے خود جنات اور اوپری اثرات کی موجودگی کو محسوس کیا ہے۔

    اجے دیوگن نے کہا کہ میری زندگی میں کالے جادو اور جنات کے بہت سے تجربات ہوئے ہیں، میں نہیں جانتا کہ ان میں سے کتنے سچے ہیں اور کتنے جھوٹے لیکن میں شاید ہی کسی ایسے شخص سے ملا ہوں گا جو اس بات پر یقین نہیں رکھتا۔

    بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ جب ہم بیمار پڑ جاتے ہیں تو پہلی چیز جو ذہن میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ نظر بد ہے، جنات کا سایہ ہے یا پھر کسی نے کالا جادو کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ’شیطان‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے۔

    فلم کی کہانی کبیر (اجے دیوگن) اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے جب ان کا تفریحی ویک اینڈ ایک بھیانک خواب کا روپ دھار لیتا ہے، نامور اداکار آر مادھاون ایک اجنبی کی صورت میں بطور مہمان ان کے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دہشت اور سنسنی کا ایک ایسا کھیل شروع ہوتا ہے جو ناظرین کو دم بخود کردیتا ہے۔

    کالے جادو اور سپر نیچرل مناظر سے بھرپور فلم ’شیطان‘ پوری دنیا میں 8 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی

      نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا

      سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.